،کراچی میں سردیوں کی پہلی بارش ہونے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے


ملک میں شدید سردی کی لہر برقرا ر ہے اور مختلف مقامات میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سےگر گیا ہے۔
ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کی وجہ سےسردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے،جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج برقرار ہے۔
لاہور، گوجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد، بہاولنگر، ساہیوال اور دیگر علاقوں میں دھند کے ڈیرے رہے، شہریوں کو سفر میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔شدید دھند کے باعث مختلف مقامات سے موٹرویر بند کر دی گئیں ہے۔
موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن، ایم 3 فیض پور سے جڑانوالہ تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی، لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 پربھی ٹریفک کا داخلہ ممنوع قرار دیدیا گیا، قومی شاہراہوں پر بھی دھند کی وجہ سے ڈرائیورز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا پے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق عوام غیرضروری سفر سے گریز کریں، ڈرائیورز فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ چمن، پشین، زیارت، قلعہ عبدا للہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب اور بارکھان میں چند مقامات پر بارش اور ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور برفباری ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے،کراچی میں سردیوں کی پہلی بارش ہونے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
جبکہ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے مری سمیت بالائی خیبرپختونخوا، شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ رات کے اوقات میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 20 hours ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 14 hours ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 4 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 days ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 19 hours ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 20 hours ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- a day ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 16 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 4 days ago





