غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری،دو دنوں میں مزید140 فلسطینی شہید

حماس نے مطالبہ کیا کہ جنگ بندی کیلئے غزہ کی پٹی سے صیہونی فوج کا انخلا اور مستقل سیز فائر ضروری ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 days ago پر Jan 4th 2025, 10:00 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری،دو دنوں میں مزید140 فلسطینی شہید

غزہ : اسرائیل کی جانب سے معصوم فلسطینیوںکی نسل کشی اور فضائی بمباری کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 36گھنٹے میں اسرائیل نے 34 تباہ کن فضائی حملے کردیئے۔
صیہوتی فورسز کے فضائی حملوں میں 2 صحافیوں سمیت 140سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے، بمباری سے متعدد فلسطینیوں کا ملبے تلے دب جانے کا خدشہ ہے، ملبے تلے دبے افرادکو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
الجزیرا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے کہا ہے کہ عالمی ادارے نے غزہ میں 27 صحت مراکز پر 136 اسرائیلی حملے ریکارڈ کیے ہیں جن سے بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔
دوسری جانب قطر میں حماس اور اسرائیل میں غزہ جنگ بندی کیلئے مذاکرات کے نئے دور کا آغازہوگیا، حماس نے مطالبہ کیا کہ جنگ بندی کیلئے غزہ کی پٹی سے صیہونی فوج کا انخلا اور مستقل سیز فائر ضروری ہے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق سات اکتوبرسے لے کر اب تک اسرائیلی جارحیت سے 46 ہزار کے قریب فلسطینی شہیدہو چکے ہیں،جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہیں،جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ تیس ہزار سے زائد ہے۔