دوسراٹیسٹ :پہلے روز کا کھیل ختم، جنوبی افریقہ نے 4وکٹوں کے نقصان پر316رن بنا لیے
جنوبی افریقہ کے اوپنر بلے بازریان ریکلٹن 176 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں
کیپ ٹاؤن: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جار ہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے دن کھیل کے اختتام پر 4 وکٹوںکے نقصان پر 316 رنز بنا لیے۔
جنوبی افریقہ کے اوپنر بلے بازریان ریکلٹن 176 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔
جبکہ کپتان ٹیمبا باووما نے 106 رنز کی اننگز کھیلی، انہیں سلمان علی آغا نے رضوان کی مدد سے قابو کیا۔
سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقی اوپنرز نے پہلی وکٹ کی شراکت میں ٹیم کو 61 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا تاہم ایڈن مارکرم 17 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، بعدازاں ویان مولڈر 5 اور ٹرسٹن اسٹبس صفر پر پویلین لوٹ گئے۔
پہلی وکٹ گرنے کے بعد پاکستانی بولرز نے جنوبی افریقی بیٹرز کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا اور صرف مزید 11 رنز کے اضافے کے دوران 2 وکٹیں حاصل کرلیں۔
دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ میر حمزہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کیپ ٹاؤن کے نیو لینڈ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، جبکہ میزبان ٹیم جنوبی افریقہ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
جنوبی افریقہ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دی تھی۔
شہر قائد کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں کھلے مین ہول میں گرکر 8 سالہ بچہ جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل
یوم حق خودارادیت پر کشمیر یو ں کا جدوجہد جاری رکھنے کا عزم
- ایک گھنٹہ قبل
ڈی سی کرم پر حملے میں ملوث 2 شرپسند گرفتار
- 2 گھنٹے قبل
چوتھی بین الاقوامی ہائیڈرو پاور کانفرنس جمعرات کواسلا م آباد میں ہوگی
- 2 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا میں امن پاکستان کی خوشحالی کےلیے ناگزیر ہے، وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام
- ایک گھنٹہ قبل
وفاقی حکومت کا پلاسٹک کے استعمال پر عائد پابندی پر عملدرآمد سخت کرنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل