Advertisement
پاکستان

ملک میں ایک کروڑ 37 لاکھ لڑکیاں تعلیم کے زیور سے ناآشنا

14 فیصد اسکولوں میں بیت الخلا موجودنہیں جبکہ 17فیصد اسکولوں میں پینے کاصاف پانی دستیاب نہیں،رپورٹ

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر جنوری 9 2025، 11:36 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک میں ایک کروڑ 37 لاکھ لڑکیاں تعلیم کے زیور سے ناآشنا

اسلام آباد:پاکستان تعلیمی شماریاتی (پی ای ایس )ادارے 2022-23 کی  رپورٹ کے مطابق اسکولوں میں سہولیات کو بہتر بنانے اور اندراج کی سطح کو برقرار رکھنے میں نمایاں پیش رفت تو ہوئی ہے مگر لڑکیوں کی تعلیم کی شرح نمو رک گئی ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق پرائمری سے ڈگری کلاسز تک  تقریبادو کروڑ  ایک لاکھ لڑکیاں تعلیمی اداروں میں داخل ہوئیں جو کہ تقریبا ڈھائی کروڑ لڑکوں کے مقابلے میں کم تعداد ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ابھی بھی صنفی تفریق موجود ہے،خاص طور پر، تقریباً ایک کروڑ 37 لاکھ لڑکیاں ابھی بھی اسکولوں سے باہر ہیں، جو کہ  لڑکوں کے مقابلے میں 7فیصد کم ہے ۔
مزید یہ کہ پرائمری سے ہائیر سیکنڈری سطح تک 41 فیصد لڑکیاں اسکول سے باہر ہیں۔جبکہ لڑکوں کی شرح34.9 فیصد ہے۔  
پاکستان میں 238,718 تعلیمی ادارے قائم ہیں، 28 فیصد لڑکیوں کے لئے ، 41 فیصد لڑکوں کے لئے جبکہ 31 فیصد مخلوط تعلیمی ادارے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 4 فیصد لڑکیوں کے اسکول ایسے ہیں جہاں  ابھی بھی مناسب عمارتیں نہیں ہیں، اور 10 فیصد اسکول ایسے ہیں جو کہ پائیدار تعمیراتی معیار پر پورا نہیں اترتے۔
رپورٹ کے مطابق 1,389 اسکول ایسے ہیں جن کوعارضی ڈھانچے سے بنایا گیا ہے جبکہ 4,692 اسکول مخلوط تعمیراتی مواد سے بنائے گئے ہیں۔25 فیصدلڑکیوں کے اسکولوں کو مرمت کی ضرورت ہے جبکہ 6فیصد اسکول انتہائی خستہ حالت میں ہیں۔
 12 فیصدلڑکیوں کے اسکول چاردیوار ی کے بغیر ہیں۔ 14 فیصد اسکولوں میں بیت الخلا موجودنہیں جبکہ 17فیصد اسکولوں میں پینے کاصاف پانی دستیاب نہیں اور 22فیصد اسکولوں میں بجلی  ہی موجود نہیں ہے۔
رپورٹ کے مطابق بجلی اور بیت الخلاء کی دستیابی کی شرح میں 2021-22 کی نسبت کمی آئی  ہے۔جبکہ سرکاری اور نجی اسکولوں میں خواتین و مرد اساتذہ کی تعداد تقریباً 20 لاکھ ہے۔

Advertisement
گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی

گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی

  • 4 دن قبل
نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی

نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی

  • 3 دن قبل
ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

  • ایک گھنٹہ قبل
قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور

قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور

  • 3 دن قبل
شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا

شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا

  • 4 دن قبل
پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

  • 16 گھنٹے قبل
گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے

گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے

  • 3 دن قبل
اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک

اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک

  • ایک دن قبل
کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری

کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری

  • ایک گھنٹہ قبل
پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

  • 16 گھنٹے قبل
ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور

ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور

  • 4 دن قبل
لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر

لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر

  • 3 دن قبل
Advertisement