14 فیصد اسکولوں میں بیت الخلا موجودنہیں جبکہ 17فیصد اسکولوں میں پینے کاصاف پانی دستیاب نہیں،رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان تعلیمی شماریاتی (پی ای ایس )ادارے 2022-23 کی رپورٹ کے مطابق اسکولوں میں سہولیات کو بہتر بنانے اور اندراج کی سطح کو برقرار رکھنے میں نمایاں پیش رفت تو ہوئی ہے مگر لڑکیوں کی تعلیم کی شرح نمو رک گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پرائمری سے ڈگری کلاسز تک تقریبادو کروڑ ایک لاکھ لڑکیاں تعلیمی اداروں میں داخل ہوئیں جو کہ تقریبا ڈھائی کروڑ لڑکوں کے مقابلے میں کم تعداد ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ابھی بھی صنفی تفریق موجود ہے،خاص طور پر، تقریباً ایک کروڑ 37 لاکھ لڑکیاں ابھی بھی اسکولوں سے باہر ہیں، جو کہ لڑکوں کے مقابلے میں 7فیصد کم ہے ۔
مزید یہ کہ پرائمری سے ہائیر سیکنڈری سطح تک 41 فیصد لڑکیاں اسکول سے باہر ہیں۔جبکہ لڑکوں کی شرح34.9 فیصد ہے۔
پاکستان میں 238,718 تعلیمی ادارے قائم ہیں، 28 فیصد لڑکیوں کے لئے ، 41 فیصد لڑکوں کے لئے جبکہ 31 فیصد مخلوط تعلیمی ادارے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 4 فیصد لڑکیوں کے اسکول ایسے ہیں جہاں ابھی بھی مناسب عمارتیں نہیں ہیں، اور 10 فیصد اسکول ایسے ہیں جو کہ پائیدار تعمیراتی معیار پر پورا نہیں اترتے۔
رپورٹ کے مطابق 1,389 اسکول ایسے ہیں جن کوعارضی ڈھانچے سے بنایا گیا ہے جبکہ 4,692 اسکول مخلوط تعمیراتی مواد سے بنائے گئے ہیں۔25 فیصدلڑکیوں کے اسکولوں کو مرمت کی ضرورت ہے جبکہ 6فیصد اسکول انتہائی خستہ حالت میں ہیں۔
12 فیصدلڑکیوں کے اسکول چاردیوار ی کے بغیر ہیں۔ 14 فیصد اسکولوں میں بیت الخلا موجودنہیں جبکہ 17فیصد اسکولوں میں پینے کاصاف پانی دستیاب نہیں اور 22فیصد اسکولوں میں بجلی ہی موجود نہیں ہے۔
رپورٹ کے مطابق بجلی اور بیت الخلاء کی دستیابی کی شرح میں 2021-22 کی نسبت کمی آئی ہے۔جبکہ سرکاری اور نجی اسکولوں میں خواتین و مرد اساتذہ کی تعداد تقریباً 20 لاکھ ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی کو 2 بجے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم
- 5 hours ago

قوم اپنی بہادر افواج کیساتھ ہے، دہشتگردی کیخلاف ہم سب کو متحد ہونا ہوگا،چئیرمین بلاول بھٹو
- an hour ago

پی ایس ایل 10: تاریخ میں پہلی بار ملک بھر میں ٹرافی ٹور کروانے کا اعلان
- an hour ago

سائفر کیس: استغاثہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمودکے خلاف کیس ثابت کرنے میں ناکام،تفصیلی فیصلہ جاری
- 4 hours ago

وزیر اعظم سے یورپی یونین سفیر کی ملاقات،ٹرین حملےپر تعزیت کا اظہار کیا
- an hour ago

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ہندو برادری کا تہوار’’ہولی‘‘ دھوم دھام سے منا رہا ہے
- 3 hours ago

کاروباری ہفتے کے آخری روزاسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، ڈالر مہنگا ہو گیا
- 5 hours ago

جعفر ایکسپریس کے واقعے پر بھارتی میڈیا کی جانب سے لگا تار پروپیگنڈا کیا گیا، حملے کا مرکزی اسپانسر بھارت ہے،آئی ایس پی آر
- 3 hours ago

جنوبی وزیرستان : مسجد کے اندر دھماکے میں جے یو آئی کے ضلعی امیر سمیت 4 افراد زخمی
- 4 hours ago

26 نومبر احتجاج: پی ٹی آئی کے 209 کارکنوں کی ضمانت منظور
- 5 hours ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں بھارت اور افغانستان کیخلاف قرارداد لانے کا فیصلہ
- 4 hours ago

سونے کی اونچی اڑان ،قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- 3 hours ago