اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے اہم سیاسی پیش رفت، جی ڈی اے اور پی ٹی آئی میں رابطہ
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کی پیر پگارا سے اہم ملاقات، سینئیر سیاستدان محمد علی درانی بھی موجود تھے

.jpg&w=3840&q=75)
اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے اہم سیاسی پیش رفت ، حروں کے روحانی پیشوا اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سربراہ پیر صاحب پگارا سید صبغت اللہ شاہ راشدی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان اہم رابطہ ہوا ہے۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کی پیر پگارا سے اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں سینئیر سیاستدان محمد علی درانی بھی موجود تھے۔
رپورٹ کے مطابق پیر پگارا نے عمران خان کے لئے نیک تمناﺅں اور خیرسگالی کا پیغام پہنچایا، جبکہ بیرسٹر محمد علی سیف نے عمران خان کی طرف سے پیر پگارا اور جی ڈی اے کی قیادت کے لئے نیک تمناﺅں کا پیغام پہنچایا۔
ملاقات کے دوران قائدین کی سیاسی صورتحال اور مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے اہم مشاورت ہوئی، پی ٹی آئی اور جی ڈی اے نے ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مشاورت پر اتفاق کیا، اجلاس میں مستقبل میں رابطوں کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی طرف سے نیک تمناؤں کا پیغام دیا جس پر پیر پگارا نے ان کے لئے جوابی خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر بیرسٹر سیف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیر پگارا پاکستان کی قابل احترام شخصیت ہیں، پاکستان کو مسائل سے نکالنے میں اُن کی سیاسی بصیرت اہم ہے۔ پیر پگارا نے اپوزیشن کو قریب لانے میں محمد علی درانی کے کردار کو سراہا اور کہا کہ اپوزیشن جماعتوں میں باہمی رابطوں کے لیے وہ اپنا کردار مزید بڑھائیں۔
بیرسٹر سیف نے پارٹی قیادت کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں میں رابطوں کے حوالے سے محمد علی درانی کی کاوشوں کی تحسین کی۔

یورپی یونین صدر کے طیارے کی لینڈنگ میں رکاوٹ، یورپی یونین کا روس پر الزام
- ایک گھنٹہ قبل

سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں سٹیڈیم نظم و ضبط کے لیے نیا پروٹوکول جاری
- 2 گھنٹے قبل

شہباز شریف کی آذری صدرالہام علیوف سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر گفتگو
- 3 گھنٹے قبل

فیٹی لیور ایسڈ کے مریضوں میں کونسے چار کھانے زیادہ نقصان کا باعث بن سکتے ہیں؟جانیے اس رپورٹ میں
- 4 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا کے متعدد علاقے ویکسی نیشن سے محروم ،پولیو کیسز سامنے آ گئے
- 2 گھنٹے قبل

سہ فریقی سیریز :یو اے ای کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ
- 20 منٹ قبل

سیلاب کے باعث سیالکوٹ ائیرپورٹ پر معطل فضائی آپریشن بحال، نوٹم جاری
- 13 منٹ قبل

شمالی وزیرستان: چیک پوسٹ پردہشتگردوں کا حملہ، فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 خارجی جہنم واصل
- 3 گھنٹے قبل

کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ دانش پر منشیات کیس میں فردِ جرم عائد
- 2 گھنٹے قبل

بابائے حریت سید علی گیلانی کی چوتھی برسی آج منائی جا رہی ہے
- 3 گھنٹے قبل

پیروں کی معمولی تکالیف دل کے مہلک مرض کی خاموش علامت ہو سکتی ہیں،ماہرین نے خبردار کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، پنجاب بھر میں ہائی الرٹ جاری
- 2 گھنٹے قبل