امریکی صدر بائیڈن اپنے بیٹے سمیت 39 افراد کو صدارتی معافی دے چکے ہیں
امریکی قید میں موجود ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے صدر جوبائیڈن سے معافی کی اپیل کردی۔
برطانوی میڈیا کی جانب سے کیے گئے دعوے کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے اپنی اپیل میں امریکی صدر جوبائیڈن سے کہا ہے کہ ’ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے سے پہلے سزا معاف کردیں ‘۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی جانب سے 76,500 الفاظ پر مشتمل ڈوزیئر بھی پیش کیا گیا ہے۔
اپنے وکیل کلائیو اسٹافورڈ کے ذریعے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے بتایا کہ نئے شواہد سامنے آنے کے بعد امید ہے مجھے رہا کر دیا جائے گا جن سے میری بے گناہی ثابت ہوسکتی ہے۔
اپنے بیان میں عافیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ ناانصافی کا شکار ہوں اور ہر دن اذیت سے گزار رہی ہوں جو آسان نہیں ہے لیکن انشاء اللہ ایک دن میں اس عذاب سے آزاد ہوجاؤں گی۔
دوسری جانب عافیہ کے وکیل کلائیو اسٹافورڈ بھی صدارتی معافی کے لیے پرامید ہیں۔ جوبائيڈن کے دور صدارت کا کل آخری روز ہے اور 20 جنوری بروز پیر نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حلف اٹھائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر بائیڈن اپنے بیٹے سمیت 39 افراد کو صدارتی معافی دے چکے ہیں۔
52 سالہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو القاعدہ کی قیادت سے مبینہ روابط اور 2010 میں افغانستان میں ایف بی آئی ایجنٹ کو قتل کرنے کی کوشش کے الزام میں 86 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی اور وہ 2010 سے امریکا میں قید ہیں۔
امریکا کے معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کرس نے خودکشی کر لی
- 33 منٹ قبل
مریم نواز کا سڑکوں اور صحت کے مراکز کی تعمیرات جلد مکمل کرنے کا حکم
- 16 منٹ قبل
پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کی شدت میں اضافہ
- 4 گھنٹے قبل
نائیجیریا : آئل ٹینکر الٹنے کے بعد دھماکے ،پیٹرول حاصل کرنیوالے 70 افراد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل
غزہ جنگ بندی معاہدے پر آج سے عمل درآمدشروع
- 4 گھنٹے قبل
ملتان ٹیسٹ کا تیسرا روز،پاکستانی ٹیم 157 رنز پرآؤٹ ، ویسٹ انڈیز 251 رنز کا ہدف
- 2 گھنٹے قبل
کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سے لاپتہ بچے صارم کی لاش مل گئی
- 13 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی کو شریف خاندان کی طرح کرپشن اور منی لانڈرنگ پر سزا نہیں ہوئی، بیرسٹر سیف
- 2 گھنٹے قبل
پولیس کی رحیم یار خان میں کارروائی،متعدد شہریوں کے قتل میں ملوث ڈاکو ہلاک
- 2 گھنٹے قبل
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیل تیار
- 7 منٹ قبل
مراکش کشتی حادثے میں بچ جانے والے 21 پاکستانیوں کی فہرست جاری
- 27 منٹ قبل
جنوبی کوریا کے معطل صدر کی حراست میں توسیع پر حامیوں کا عدالت پر دھاوا
- 4 گھنٹے قبل