ملاقات کے بعد مشترکہ میڈيا بریفنگ میں جے یو آئی کے کامران مرتضیٰ نے کہاکہ باہمی رابطوں کے لیے دو رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے جس میں وہ اور اسد قیصر شامل ہیں۔


جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے ملاقات کی ہے۔
مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، اسد قیصر، سلمان اکرم راجا، صاحبزادہ حامد رضا، شہرام خان ترکئی اور اخونزادہ حسین شامل تھے۔
ملاقات کے بعد مشترکہ میڈيا بریفنگ میں جے یو آئی کے کامران مرتضیٰ نے کہاکہ باہمی رابطوں کے لیے دو رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے جس میں وہ اور اسد قیصر شامل ہیں۔
ذرائع کت مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں دونوں جماعتوں نے رابطے بڑھانے اور مل کر آگے بڑھنے پر اتفاق کیا۔
تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلما ن اکرم راجا نے کہاکہ مولانا نے ایک اور نشست کا وعدہ کیا ہے، ہمارے مل کر آگے بڑھنے کے امکانات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ کمیٹی غلط فہمیاں دور کرنے اور دونوں جماعتوں کو نزدیک لانےکی کوشش کرے گی، اس وقت سیز فائر پر اتفاق ہوگيا ہے، اختلافی بات نہیں کی جائے گی۔

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 days ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 16 hours ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 13 hours ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 4 days ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 19 hours ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 days ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 days ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 days ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 19 hours ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 days ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 days ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 14 hours ago





