پاک فضائیہ نے دنیا کی طاقتور ترین فضائی افواج کی فہرست میں ساتویں پوزیشن حاصل کر لی
پاک فضائیہ کا شمار دنیا کی بہترین فضائی افواج میں ہوتا ہے جس نے اپنے بیڑے میں 1,434 طیارے شامل کر کے اہم ترین کردار ادا کیا ہے

پاک فضائیہ نے دنیا کی طاقتور ترین فضائی افواج کی فہرست میں ساتویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
گلوبل فائر پاور ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق، پاک فضائیہ کا شمار دنیا کی بہترین فضائی افواج میں ہوتا ہے، جس نے اپنے بیڑے میں 1,434 طیارے شامل کر کے اہم ترین کردار ادا کیا ہے۔گلوبل فائر پاور اپنی رینکنگ کا تعین طیاروں کی تعداد اور اقسام کا جائزہ لے کر کرتا ہے۔
امریکی فضائیہ 5,737 ہیلی کاپٹرز، 1854 لڑاکا طیارے اور 3722 امدادی طیاروں کے ساتھ دنیا کی سرفہرست فضائیہ ہے، جبکہ اس کا سالانہ دفاعی بجٹ 800 بلین ڈالر ہے، روس اور چین بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں اور چین اپنی فضائیہ کو تیزی سے جدید بنا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یوکرین میں جاری تنازعے کے باوجود روس اہم فضائی صلاحیتوں کے ساتھ ایک غالب طاقت ہے، جبکہ چین کی فضائیہ میں سکستھ جنریشن لڑاکا طیاروں اور سپر سونک ہوائی جہازوں سمیت جدید ٹیکنالوجیز کو شامل کیا جا رہا ہے۔
پاک فضائیہ کی اہمیت نہ صرف عالمی سطح پر بلکہ جنوبی ایشیا میں بھی بے مثال ہے، جہاں یہ کلیدی کھلاڑی کی حیثیت رکھتی ہے، اس کے علاوہ مصر، ترکی اور فرانس بھی ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔
قائد اعظم محمد علی جناح نے 13 اپریل 1948ء کو فرمایا تھا کہ ”طاقتور ہوائی فوج کے بغیر ملک کسی جارح کے رحم و کرم پر ہوتا ہے“، اور انہیں یقین تھا کہ پاکستان کو جتنی جلدی ہو سکے اپنی فضائیہ بنا لینی چاہیے۔ آج پاک فضائیہ نے قائد اعظم کے ویژن کو حقیقت میں بدلتے ہوئے عالمی سطح پر ایک قابل رشک مقام حاصل کر لیا ہے۔

دانش یونیورسٹی ٹیکنالوجی اور جدید علوم کے فروغ پر توجہ مرکوز کرے گی ،وزیر اعظم
- 12 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی تقسیم کار اور پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کاعمل تیزکرنے کی ہدایت
- 16 hours ago

فوتیدگی پر کھانے پکانے کی رسم پر پابندی کی خبریں بے بنیادہیں،عظمیٰ بخاری
- 11 hours ago

پی آئی بی ایف کا اعلیٰ بیوروکریٹس کے اثاثے ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم
- 15 hours ago

ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں سینئر بنگلا دیشی صحافی گرفتار
- 14 hours ago
رواں سال کی پانچویں اور آخری انسداد پولیو مہم ملک بھر میں جاری،4کروڑ بچوں کو قطر ے پلانے کا ہدف
- 15 hours ago

صارفین کیلئے اچھی خبر،واٹس ایپ میں مس کال نوٹس سمیت کئی نئے فیچرز متعارف
- 17 hours ago
حکومت کا ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
- 5 hours ago

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن ، 7 خوارج جہنم واصل، ایک جوان شہید
- 15 hours ago
دفتر خارجہ کی سوڈان میں عالمی امن اہلکاروں پر حملے کی مذمت، کام جاری رکھنے کا عزم
- 16 hours ago

26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کی ضمانت بحال، وارنٹ گرفتاری منسوخ
- 17 hours ago

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں مزید کم ہو گیا
- 16 hours ago







