نواز اور مریم گروپ مذاکرات کی ناکامی پر خوشی سے پھولے نہیں سما رہا، بیرسٹر سیف
نواز شریف کو سیاسی عدم استحکام میں اپنی بقاء نظر آ رہی ہے، مشیر اطلاعات کے پی


مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مذاکرات کی ناکامی کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی مذاکرات ناکام کرانے کی کوششیں کامیاب ہو گئیں، نواز اور مریم گروپ مذاکرات کی ناکامی پر خوشی سے پھولے نہیں سما رہا۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بدھ کو جاری ایک بیان کہا کہ نواز شریف نے عرفان صدیقی کو مذاکرات کی ناکامی کا ہدف دیا تھا، اور اس کے بعد عرفان صدیقی اور رانا ثناء اللہ کے بیانات سے حکومت کی غیر سنجیدگی واضح ہو گئی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جوڈیشل کمیشن نہ بنانے سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ ”چور کی داڑھی میں تنکا“ ہے۔ وفاقی حکومت کو خدشہ ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سے جعلی حکومت کی حقیقت بے نقاب ہو سکتی ہے۔ حقیقت کھل جانے کے بعد جعلی حکومت کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کو سیاسی عدم استحکام میں اپنی بقا نظر آ رہی ہے، اور اسی لیے وہ اس صورتحال کو مزید پیچیدہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 days ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 days ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 days ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 18 hours ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- a day ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 days ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- a day ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- an hour ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 days ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 days ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- a day ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 20 hours ago





