پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنےوالی امریکی لڑکی کا ا ئیر پورٹ پر ہنگامہ
نوجوان کراچی کے علاقے گارڈن ویسٹ کا رہائشی ہے اور امریکی خاتون سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن خاندان نے انکار کردیا۔

پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنےوالی امریکی لڑکی نے ایئرپورٹ پر ہنگامہ کردیا، جس کی وجہ سے حکام پریشان ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی نوجوان کی محبت میں امریکا سے کراچی آنے والی خاتون نے واپس جانے سے انکار کردیا، ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ محبت میں ناکامی پر مایوس خاتون نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامہ آرائی کی ہے۔
ایئرلائن ذرائع کے مطابق جہاز میں سوار کرانے کی تگ و دو کی وجہ سے پرواز 36 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی، حکام کاکہناہے کہ سکیورٹی ایس او پیز کی وجہ سے مسافر کو زبردستی پرواز میں سوار نہیں کرایا جا سکتا ۔
خاتون نے پہلے امیگریشن کرانے سے انکار کیا اور اس کے بعد ڈیپارچر لاؤنج میں جہاز میں سوار نہیں ہوئی، خاتون حیلے بہانوں سے کراچی ائیرپورٹ پر امریکا واپسی سے کتراتی رہی، حکام کے مطابق پولیس اور ایئرپورٹ سکیورٹی نے خاتون کو حفاظتی تحویل میں ڈیپارچر لاؤنج تک پہنچایا۔
واضح رہے کہ دوبچوں کی ماں اونیجا اینڈریو رابنس کو گارڈن کراچی کے 19 سالہ ندال میمن سے محبت ہوگئی تھی جس کے بعد وہ 11 اکتوبر کو کراچی پہنچی تھی، نوجوان کراچی کے علاقے گارڈن ویسٹ کا رہائشی ہے اور امریکی خاتون سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن خاندان نے انکار کردیا۔

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- ایک دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- ایک دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 5 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 6 گھنٹے قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- ایک دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- ایک گھنٹہ قبل





