وزیرِاعظم سے وزیرِ داخلہ کی ملاقات، دورہ امریکا کے دوران ملاقاتوں پر بریفنگ
ملاقات کے دوران چیئرمین پی سی بی نے وزیرِ اعظم کو چیمپئینز ٹرافی کے انعقاد کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا


وزیرِاعظم شہباز شریف سے وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی ملاقات ہوئی، جس میں امن و امان کی صورتحال، چیمپئینز ٹرافی کے انعقاد کی تیاریوں اور دورہ امریکا کے دوران ملاقاتوں پر بریف کیا۔
محسن نقوی نے وزیرِاعظم کو اپنے حالیہ دورہِ امریکا اور اس دوران اہم امریکی حکام، کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔
ملاقات کے دوران چیئرمین پی سی بی نے وزیرِ اعظم کو چیمپئینز ٹرافی کے انعقاد کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا، جس پر شہباز شریف نے محسن نقوی سمیت بورڈ کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔
وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کو اسلام آباد میں جاری ترقیاتی کاموں پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا جس پر وزیرِ اعظم نے کام کی رفتار کو سراہا اور ٹیم کو بروقت کام مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔
ملاقات میں محسن نقوی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے خلاف آپریشن پر پیش رفت اور تفصیلات سے آگاہ کیا جبکہ وزیر داخلہ نے ملکی امن و امان کی صورتحال پر بھی شہباز شریف کو بریفنگ دی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 21 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- a day ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 days ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 19 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 days ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- a day ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 17 hours ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 2 days ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 days ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 3 days ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- a day ago






