Advertisement

واشنگٹن ائیرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے

طیارے میں 60 مسافر اورعملے کے 4 ارکان سوار تھے جبکہ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر میں 3 امریکی فوجی سوار تھے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jan 30th 2025, 3:11 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
واشنگٹن ائیرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے

واشنگٹن ائیرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کینساس سے آنے والا چھوٹا طیارہ ایک فوجی ہیلی کاپٹر کو ہوا میں ٹکرانے کے بعد واشنگٹن میں دریائے پوٹومیک میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے باعث ریگن ایئرپورٹ پر تمام پروازیں روک دی گئیں، طیارے میں 60 مسافر اورعملے کے 4 ارکان سوار تھے۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔حکام نے بتایا کہ 3امریکی فوجی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر میں سوار تھے۔

واشنگٹن میں پولیس نے کہا کہ وہ دیگر ایجنسیوں کے ساتھ مل کر دریائے پوٹومیک میں ہونے والے حادثے کی تفتیش کر رہے ہیں۔ امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پی ایس اے ائیرلائنز Bombardier اور علاقائی جیٹ سیکورسکی H-60 ​​ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم ہوا ہے۔ رپورٹس کے مطابق بمبارڈیئر CRJ700 طیارے میں 78 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

امریکی حکام کا بتانا ہےکہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں 64 مسافر سوار تھے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔ امریکی فوجی حکام کے مطابق مسافر طیارے سے ٹکرانےوالے فوجی ہیلی کاپٹر میں 3 اہلکار سوار تھے۔

امریکی میڈیا کے مطابق مسافر طیارے سے ٹکرانے والا بلیک ہاک فوجی ہیلی کاپٹرتربیتی پرواز پر تھا۔

حادثے کے بارے میں صدر ٹرمپ کو آگاہ کر دیا گیا۔ امریکی حکام کی جانب سے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ صدر ٹرمپ کا بھی بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہ ہے کہ وہ خوفناک حادثے کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔

Advertisement
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • ایک دن قبل
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • 21 گھنٹے قبل
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • 21 گھنٹے قبل
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • 2 دن قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 16 گھنٹے قبل
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • 19 گھنٹے قبل
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • 2 دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 2 دن قبل
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 3 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • 20 گھنٹے قبل
Advertisement