امریکا نے 90 روز کے لیے امدادی پروگرام روکے ہیں تاکہ کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے، امید ہے کہ یہ امدادی پروگرام جلد دوبارہ شروع ہو جائیں گے، ترجمان


ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ امریکا نے 90 روز کے لیے امدادی پروگرام جائزے کے لیے روکے ہیں۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا امریکا نے 90 روز کے لیے امدادی پروگرام روکے ہیں تاکہ کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے، امید ہے کہ یہ امدادی پروگرام جلد دوبارہ شروع ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان آئے ہوئے امریکا کے وفد کے دورےکو وزارت خارجہ ہینڈل نہیں کر رہی، یہ دورہ سرمایہ کاروں اور بزنس کمیونٹی کے معمول کے دوروں کا حصہ ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ مراکش میں کشتی کے حادثے سے متعلق تحقیقات ہو رہی ہیں، حادثے میں 22 افراد زندہ بچے ہیں۔
شفقت علی نے کہا کہ باقی لاشوں کی شناخت کا عمل پیچیدہ ہے، مراکش حکومت اس متعلق ہماری مدد کر رہی ہے، یہ ایک نازک معاملہ ہے، اس پر غلط معلومات کا تبادلہ نہیں کر سکتے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکا نے تقریباً تمام غیر ملکی امدادی پروگرام عارضی طورپر معطل کر دیے تھےجس کے نتیجے میں امریکی امداد سے پاکستان میں جاری کئی منصوبے بھی رک گئے ہیں۔

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 15 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 15 گھنٹے قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 15 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 14 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایک دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 10 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل







