،افتتاحی تقریب 16 فروری کو حضوری باغ لاہور میں منعقد کی جائےگی ،ذرائع


لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب لاہور میں کرانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
اسپورٹس ذرائع کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب لاہور میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،افتتاحی تقریب 16 فروری کو حضوری باغ لاہور میں منعقد کی جائےگی ۔
اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریبات کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے ۔ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے تمام تقریبات کی حتمی منظوری بھی دے دی ہے۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری تعمیراتی کام بھی تکمیل کے قریب ہے۔ اور قذافی سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب 7 فروری کو کیے جانے کا امکان ہے، وزیر اعظم شہباز شریف قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو دعوت دے دی ہے، اور اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں لیزر شو بھی کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے نیشنل سٹیڈیم کراچی کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ، نیشنل سٹیڈیم کراچی کی افتتاحی تقریب 11 فروری کو ہو گی،صدر آصف علی زرداری کی بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت متوقع ہے۔
خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ 19 فروری سے 9 مارچ تک شیڈول ہے،ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلا جائے گا،جبکہ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ 19فروری کوپاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں شیڈول ہے۔ اور یہ میچز ٹین اسپورٹس پر براہ راست نشر کیے جائیں گے۔

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 10.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
- 5 hours ago

پنجگور: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 3 خارجی دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago

ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سےحکومت جو بھی فیصلہ کریگی،من و عن عمل کریں گے،محسن نقوی
- a day ago

پاکستان نے اپنی دانشمندانہ اور اسٹریٹجک سفارتکاری کے ذریعے امریکا کے ساتھ تعلقات کو نئی سمت دی، عالمی جریدہ
- a day ago

اگر وادی تیراہ کو خالی کرنے کا نوٹیفکیشن واپس نہ لیا تو پختون قوم کا جرگہ بلاؤں گا، سہیل آفریدی
- a day ago
ایران کسی بھی فوجی جارحیت کا منہ توڑجواب دےگا: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
- 4 hours ago
وزیراعظم شہباز شریف کا جیم اسٹون انڈسٹری کے فروغ اور برآمدات بڑھانے پر زور
- 5 hours ago

خیبرپختوانخوامیں آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام ونٹر انٹرنشپ پروگرام جاری
- a day ago

پاکستانی طالبہ نے ہاؤسٹن میں COPERNICUS VII میں فزکس اور ایسٹرونومی مقابلے میں سلور میڈل جیت لیا
- an hour ago

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- 3 hours ago

ٹرمپ کا منی سوٹا کے گورنر اور میئر پرلوگوںکو بغاوت کے لیے بھڑکانے کا الزام
- a day ago
وفاقی وزیر داخلہ نے جدید ترین مانیٹرنگ نظام ”شکرا“ کا افتتاح کر دیا
- an hour ago












