انہوں نےکہاکہ 2018کےبعد ہمیں گلہ تھا رزلٹ الٹ دیا گیا،انہوں نے حکومت بنائی اور دھاندلی کی تحقیقات کےلیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی


وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے تحریک انصاف کے دوست آج رات کا جب بھی ان کا دل کرے ہمارےساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھیں،اگر وہ ہمیں اپنی بات پر قائل کرلیتے ہیں تو ان کی بات بھی مانی جاسکتی ہے۔ ملک کی بہتری کےلیے ہم ان کے ساتھ بات کرنے کے لیے تیار ہیں ۔
حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن رانا ثنا اللہ کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی کے انتظار کی بات نہیں، ڈائیلاگ کرنا بنیادی شرط ہے، وزیر اعظم نے انہیں مذاکرات کی آفر کی ہے، آج رات 12 بجے تک آجائیں یا جب بعد میں بھی آ جائیں ہم ان کے ساتھ بات چیت کےلیے تیار ہیں۔
پی ٹی آئی کی کمیٹی والے اب بھی آکر بیٹھیں،ہم انہیں اپنی بات پر قائل کر سکتے ہیں، اگر وہ ہمیں قائل کرتے ہیں تو ان کی بات بھی مانی جاسکتی ہے،انہوں نے پہلے بھی مذاکرات سے راہ فرار اختیار کی اور اب اگر 10 سال بعد بیٹھے ہیں تو 10 دن بعد ہی مذاکرات سے بھاگ گئےہیں۔
رانا ثنا اللہ کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی والے4 سال کی حکومت میں مقدمات بناتےتھے، ہم ان سے بات کرتے تھے،ملک کی بہتری کےلیے ہم ان کے ساتھ بات کرنے کے لیے تیار ہیں، جب ہم اپوزیشن میں تھے تب شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کو کہا تھا بیٹھیں بات کریں۔
انہوں نےکہاکہ 2018کےبعد ہمیں گلہ تھا رزلٹ الٹ دیا گیا،انہوں نے حکومت بنائی اور دھاندلی کی تحقیقات کےلیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی،ہم پرویز خٹک سے جب کمیٹی کا اجلاس بلانے کاکہتے تھے تو جواب ملتا تھاکہ مجھے عمران خان کی جانب سے اجازت نہیں ہے۔

پاک بھارت کشیدگی : رافیل کمپنی کے شیئرزمزیدگرگئے
- an hour ago

بھارت کے ساتھ مذاکرات کشمیر ، پانی اور دہشتگردی پر ہوں گے، وزیر دفاع
- 6 hours ago

امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ ہوگیا، ٹیرف محصولات میں کمی پر بھی اتفاق
- 5 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
پاک بھارت ڈی جی ایم اوز میں رابطہ
- 2 hours ago

کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 6 hours ago

پشاور زلمی کا پاک فضائیہ کے پائلٹس کو خراجِ تحسین، بڑے انعام کا اعلان
- 7 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
صنم سعید اور محب مرزا کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
- 4 hours ago

ڈونلڈ ٹرمپ قطری شاہی خاندان سے 40 کروڑ ڈالر کا لگژری جہاز کا تحفہ قبول کرنے کو تیار
- 3 hours ago

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی
- 3 hours ago

پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیا ن رابطہ متوقع
- 4 hours ago

جنگ بندی کے بعد پاکستان میں فضائی آپریشن معمول پر آنا شروع
- 4 hours ago

برطانوی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب سے رابطہ،خطے کی صورت حال پر گفتگو
- 3 hours ago