ہمارے بہادر سپاہیوں نے بے مثال جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ آوروں کا بھرپور مقابلہ کیا، آئی ایس پی آر


بنوں کینٹ پر گزشتہ روز ہوئے حملے میں ہلاک کئے گئے کُل دہشتگروں کی تعداد 16 ہوگئی ہے، جبکہ حملے کو ناکام بناتے ہوئے پانچ بہادر اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 4 مارچ 2025 کو بنوں چھاؤنی پر خوارج عناصر کی جانب سے ایک بزدلانہ دہشت گرد حملے کی کوشش کی گئی۔ حملہ آوروں نے چھاؤنی کی سکیورٹی کو توڑنے کی کوشش کی، تاہم پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی مستعد اور دلیرانہ کارروائی نے ان کے ناپاک عزائم کو فوری اور فیصلہ کن انداز میں ناکام بنا دیا۔ مایوسی کے عالم میں حملہ آوروں نے دو بارودی گاڑیاں چھاؤنی کی دیوار سے ٹکرا دیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہمارے بہادر سپاہیوں نے بے مثال جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ آوروں کا بھرپور مقابلہ کیا اور چار خودکش حملہ آوروں سمیت تمام 16 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ اس شدید جھڑپ میں پانچ بہادر فوجی مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہو گئے۔
بیان کے مطابق متعدد خودکش دھماکوں کے باعث چھاؤنی کی بیرونی دیوار کا کچھ حصہ منہدم ہو گیا، جس سے قریبی انفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا۔ بدقسمتی سے، ایک مسجد اور ایک رہائشی عمارت بھی شدید متاثر ہوئیں، جس کے نتیجے میں 13 بے گناہ شہری شہید اور 32 زخمی ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاعات نے واضح طور پر اس حملے میں افغان شہریوں کی براہ راست شمولیت کی تصدیق کر دی ہے، جبکہ شواہد یہ بھی ظاہر کرتے ہیں کہ یہ حملہ افغانستان میں موجود خوارج کے سرغنہ کی ہدایت پر کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان توقع رکھتا ہے کہ افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریوں کو نبھائے گی اور اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے گی۔ پاکستان اپنی سلامتی کو لاحق ان سرحد پار خطرات کے خلاف ضروری اقدامات اٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہمارے بہادر فوجیوں اور بے گناہ شہریوں کی قربانیاں ہمارے اس غیر متزلزل عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں کہ ہم اپنی قوم کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قیمت چکانے کو تیار ہیں۔

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 19 hours ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 days ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 days ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 20 hours ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- a day ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 days ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- a day ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- a day ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 days ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 days ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 2 hours ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 days ago





