افغانستان کے ساتھ مذاکرات کیلئے ٹی او آرز بنا کر وفاق کو بھیجے ہیں،وزیر اعلیٰ کے پی


وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ تمام مسائل کا حل مذاکرات میں ہے، ضلع کرم کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہو چکا تھا، رجیم چینج میں ساری توجہ پی ٹی آئی پر مرکوز کی گئی تھی، دہشت گردی اب پھر پھیلنا شروع ہوگئی ہے۔یہ دہشتگردی صرف کے پی تک محدود نہیں رہے گی پورے ملک میں پھیلے گی۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ تمام مسائل کا حل مذاکرات میں ہے، فیصلہ سازوں کو ملک میں بدترین حالات کا اندازہ نہیں، افغانستان کے ساتھ مذاکرات کیلئے ٹی او آرز بنا کر وفاق کو بھیجے ہیں، وفاق کی جانب سے دو بار یاد دہانی کے باوجود مذاکرات کیلئے بنائے گئے ٹی او آرز پر جواب نہیں دیا گیا ہے۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا ہمارے صوبے کے پیسے نہیں دیے جا رہے، حیران ہوں کہ وفاق تو ہم پر سیاسی مقدمات قائم کر رہا ہے لیکن امن و امان کی صورتحال پر توجہ نہیں دے رہا، پی ٹی ایم پر مقدمات وفاق نے بنائے ہیں ہم اس کےحق میں نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ضلع کرم کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کر رہے، قافلوں پر حملے اور امن خراب کرنیوالے دہشتگرد ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے پنجاب حکومت کو مناظرے کا چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی خیبرپختونخوا کے مقابلے میں ایک فیصد بھی نہیں ہے، وفاقی حکومت کیا کارکردگی رپورٹ جاری کرے گی، وفاق کی کارکردگی صرف باتیں اور اشتہارات پر مبنی ہے۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو طرح طرح کے لوگ ملتے ہیں اور غلط رپورٹ پیش کرتے ہیں، ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کا نام اپنی مرضی سے نہیں بلکہ عوام کی خواہش سے رکھا تھا، سٹیڈیم نیا بنا تھا اس لئے ان کے نام سے منسوب کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ علم نہیں بانی کو کس طرح بات کی گئی اس لئے انہوں نے سٹیڈیم کا نام واپس کرنے کا حکم دیا ہے، میں بانی پی ٹی آئی سے خود مل کر بات کروں گا، جو بانی کا حکم ہوگا اسی پر عمل کیا جائے گا، خیبرپختونخوا کی اپنی الگ کرکٹ لیگ بھی جلد شروع کریں گے۔
پروفیسر ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر پنجاب پیمرا کونسل آف کمپلینٹس کی سربراہ تعینات
- 11 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف کا گردشی قرضے پر قابو پانے کیلیے اقدامات کا مطالبہ
- 2 گھنٹے قبل
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4800 روپے کا اضافہ
- 6 گھنٹے قبل
سینیٹر فیصل جاوید کو پشاور ایئرپورٹ پر سعودی عرب جانے سے روک دیا
- 8 گھنٹے قبل

پنجاب بھر میں غیر محفوظ 8 ادویات کے استعمال پر پابندی عائد
- 6 گھنٹے قبل

اسٹاک مارکیٹ : 100 انڈیکس میں 490 پوائنٹس کا اضافہ
- 8 گھنٹے قبل

پاورڈ سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں گریڈ 21 کے 36 افسران کی گریڈ 22 میں ترقی
- 8 گھنٹے قبل

مریم نواز کی ہاؤسنگ اسکیموں کی بحالی کے لئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت
- 8 گھنٹے قبل

شگفتہ اعجاز کا ماڈل عریشہ خان کے ماں بننے پر مبار کبا د دیتے ہوئے دلچسپ تبصرہ
- 2 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کا فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
- 8 گھنٹے قبل

رانا ثناء اللہ کو پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کے مقدمے میں بری
- 8 گھنٹے قبل

بلوچستان کے علاقے خضدار میں دھماکہ ، 3افراد جاں بحق ، 7 زخمی
- 10 گھنٹے قبل