ایبٹ آباد میں محکمہ وائلڈ لائف کی نااہلی کے باعث جنگلی درندے آبادی کا رخ کر نے لگے
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اگر اس صورتحال پر فوری طور پر قابو نہ پایا گیا، تو جنگلی جانوروں کے شہری علاقوں میں آنا کسی بھی وقت انسانوں کے لیے بڑا خطرہ بن سکتا ہے۔


ایبٹ آباد میں محکمہ وائلڈ لائف کی نااہلی کے باعث جنگلی درندے آبادی کا رخ کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں علاقے کے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
جنگل میں خوراک کی کمی کے باعث چیتے آبادی میں داخل ہو رہے ہیں، جس سے کسی بھی وقت بڑے حادثے کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔
حال ہی میں ایوبیہ سیاحتی مقام کی سڑک پر ایک چیتے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں ایک شہری نے چیتے کو ایوبیہ مری روڈ پر دیکھا اور ساتھ ہی اس کی ویڈیو بناتا رہا۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اگر اس صورتحال پر فوری طور پر قابو نہ پایا گیا، تو جنگلی جانوروں کے شہری علاقوں میں آنا کسی بھی وقت انسانوں کے لیے بڑا خطرہ بن سکتا ہے۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ اس بات کا غماز ہے کہ جنگلی جانوروں کا بے قابو ہونا اور انسانی آبادیوں میں داخل ہونا ایک سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔

ماڈل ٹاؤن میں خاوند نے اپنی بیوی کے 3 کروڑ کے طلائی زیورات چوری کر لیے، ملزم گرفتار
- 4 گھنٹے قبل

ٹرمپ نے تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کیلئے بھارت سے مذاکرات کا اعلان کر دیا
- 26 منٹ قبل

لاس اینجلس میں امریکی ریپر ڈیوڈ انتھونی برک کی گاڑی سے مسخ شدہ لاش برآمد
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کے ریسکیو کیلئے جدید ایئر لفٹ ڈرون سروس متعارف کرا دی
- 3 گھنٹے قبل

کینیڈا کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 26 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ نے عدالتی فیسوں اور سکیورٹیز میں اضافہ معطل کردیا
- 6 گھنٹے قبل

محسن نقوی سے مصافحہ، بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو تنقید کی زد میں
- 4 گھنٹے قبل

اداکارہ حمیرا اصغرکی فائنل میڈیکولیگل رپورٹ تیار، موت پر مزید شکوک و شبہات
- ایک گھنٹہ قبل

سیلاب سے معیشت کو دھچکا، شرح سود 9 فیصد پر لانے کی تجویز
- ایک گھنٹہ قبل

خیبرپختونخوا میں کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے مقرر
- 5 گھنٹے قبل

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین نیب نذیر احمد بٹ کو توہینِ عدالت کیس میں 15 ستمبر کو طلب کر لیا
- 5 گھنٹے قبل

حسان نیازی نے فوجی عدالت اور کورٹ مارشل کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
- 5 گھنٹے قبل