حکومت اور پارلیمان کٹھ پتلی ہیں ، صدر ،وزیر اعظم اور وزیر داخلہ اہل نہیں، مولانا فضل الرحمان
حکومتی پالیسیوں اور ملکی صورتحال پر تحریک کے لئے اجلاس بلا لیا، سربراہ جے یو آئی


جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں اور ملکی صورتحال پر تحریک کے لئے اجلاس بلا لیا ، عید کے بعد مجلس عمومی اجلاس میں تحریک چلانے کا فیصلہ کرینگے۔
صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئےمولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ حکومت اور پارلیمان کٹھ پتلی ہیں ، صدر ،وزیر اعظم اور وزیر داخلہ اہل نہیں، موجودہ حکمران الیکشن جیت کر نہیں آئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اپوزیشن میں ہو کر ملک کا سوچ رہے ہیں، حکومت کیوں نہیں سوچ رہی، وزیر اعظم افطار کی دعوت دے رہے ہیں، ملکی مسائل کیلئے بات کیوں نہیں کر سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی اصل قیادت جیل میں ہے باہر قیادت میں یکسوئی نہیں، پی ٹی آئی سے معاملات میں تلخی کم ہوئی ہے، بیان بازی سے پی ٹی آئی کےساتھ ممکنہ اتحاد میں دراڑ نہیں پڑے گی، میرے خلاف اگر کوئی بیان دیتا ہے تو پی ٹی آئی کو نوٹس لینا چاہیے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت میں شمولیت کے لئے حکمران منتیں کرتے رہے، ملکی موجودہ سیاسی صورتحال میں نواز شریف اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، یکطرفہ فیصلے بند نہ کئے گئے توملکی سیاست میں شدت آئے گی۔
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 18 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 days ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 days ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 days ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 17 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 21 hours ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 17 hours ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 days ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- a day ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 21 hours ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 days ago



