سیکیورٹی فورسز کی پاک افغان سرحد پرکارروائی ، دراندازی کی کوشش کرنے والے 16 دہشت گرد ہلاک
آئی ایس پی آر نے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان خارجیوں کو پاکستان مین دہشتگردی کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکے،


راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر خارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور موثر کارروائی کے نتیجے میں 16 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خارجیوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلے میں 22 اور 23 مارچ کی درمیانی شب دراندازی کی کوشش کی، جس پر سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 16 خارجیوں کوہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا کہ پاکستان بار بارافغان عبوری حکومت سےموثربارڈر مینجمنٹ کےلیے کہتا رہا ہے، توقع ہے افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرےگی۔
آئی ایس پی آر نے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان خارجیوں کو پاکستان مین دہشتگردی کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکے،
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کے تحفظ اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، ہر قیمت پر اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پر مکمل طور پر تیار ہیں۔
.webp&w=3840&q=75)
وزارت داخلہ نے خیبرپختونخوا حکومت سے افغان طلبہ کا ریکارڈ طلب کر لیا
- 3 گھنٹے قبل

وزارت مذہبی امورنےحج آپریشن کا شیڈول جاری کر دیا
- 6 گھنٹے قبل

معروف یو ٹیوبر رجب بٹ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
- 4 گھنٹے قبل

چیک باؤنس کا مقدمہ،بنگلہ دیشی کرکٹر شکیب الحسن کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم
- 6 گھنٹے قبل

کراچی میں ڈمپرزمعصوم لوگوں کو کچل رہے ہیں،مافیا کو کوئی پوچھنے والا نہیں،گورنر سندھ
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان کا سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے دو ٹوک مؤقف
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا آج ہونیوالا اجلاس ملتوی
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ پنجاب کا ’’گندم اگاؤ‘‘ اسکیم کا افتتاح، کاشتکاروں کو ایک ہزار مفت ٹریکٹر دینےکا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

ڈیرہ غازی خان:تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر،4 افراد جاں بحق
- 6 گھنٹے قبل

قومی ہاکی ٹیم کے کپتان کو تمغہ امتیاز سے نواز گیا
- 7 گھنٹے قبل
پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت ایک ماہ بعد پیدل چلنے والوں کیلئے بھی طورخم بارڈر کھول دیا
- 5 گھنٹے قبل

آڈیو لیکس کیس : وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار
- 4 گھنٹے قبل