ویل کلمر 1995 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بیٹ مین فار ایور‘ میں انہوں نے بیٹ مین کا کردار نبھایا، جسے مداحوں نے بے حد سراہا


لاس اینجلس :ہالی وڈ کے مشہور اداکار ویل کِلمر 65 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ان کی بیٹی مرسڈیز کلمر نے ان کے انتقال کی تصدیق کی، وہ کچھ عرصے سے نمونیا میں مبتلا تھے اور لاس اینجلس میں انہوں نے آخری سانس لی۔
1959 میں امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پیدا ہونے والے ویل کِلمر نے نیویارک کے معروف اداکاری اسکول جُولیارڈ سے تعلیم حاصل کی۔ وہ اپنے طویل بالوں، پرکشش شخصیت اور بہترین اداکاری کی بدولت وہ نوجوانوں میں خاصے مقبول تھے۔
ویل کِلمر نےاپنے کیرئیر کا آغاز 1984 میں فلم ’ٹاپ سیکریٹ!‘ کے ذریعے فلمی دنیا میں قدم رکھا، جس کے بعد انہوں نے 1986 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ’ٹاپ گن‘ میں ٹام کروز کے ساتھ کام کیا، جس سے انہیں عالمی سطح پر شہرت ملی۔
ویل کلمر 1995 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بیٹ مین فار ایور‘ میں انہوں نے بیٹ مین کا کردار نبھایا، جسے مداحوں نے بے حد سراہا۔
خیال رہے کہ ویَل کِلمر 90 کی دہائی میں ہالی وڈ کے نمایاں اداکاروں میں شمار کیے جاتے تھے۔ انہیں 2014 میں گلے کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، تاہم علاج کے بعد وہ اس بیماری سے صحت یاب ہو گئے تھے۔ لیکن حالیہ دنوں میں ان کی طبیعت خراب رہی، جس کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکے۔
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 days ago
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 14 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 days ago

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 14 hours ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 days ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 days ago
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 14 hours ago
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 13 hours ago
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 14 hours ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 days ago








