شہر میں ہیوی ٹریفک کی رفتار کی حد 30 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کر دی گئی


کراچی میں ہیوی ٹریفک سے ہونے والے حادثات کے تدارک کے لیے ہیوی ٹریفک کی رفتار کی حد 30 کلومیٹر فی گھنٹہ اور ڈرائیورز کے لیے ڈرگ ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی میں ٹریفک مسائل پر اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا سعید غنی، مکیش کمار چاولہ، ضیاء لنجار اور میئرکراچی مرتضیٰ وہاب سمیت دیگر حکام نے شریک ہوئے۔
اجلاس میں آئی جی سندھ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں 2024 میں 16لاکھ سے زائدچالان ہوئے، ایک ارب 33کروڑ روپے جرمانہ وصول کیا گیا، 5لاکھ 12ہزار سے زائدگاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں اور11287 ڈرائیورز کوحراست میں لیا گیا جب کہ ڈرائیورز کے خلاف 650 ایف آئی آرز درج کی گئیں، 7555 فٹنس سرٹیفکیٹ منسوخ کیےگئے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہر میں بڑھتے ہوئے روڈ حادثات پر انتہائی افسردہ ہوں، ٹریفک اور ضلع پولیس مل کر روڈ حادثات کی روک تھام کرے، انسانی جانوں کا ضیاع ناقابل برداشت ہے، ماؤں کی گودیں اجڑ رہی ہیں۔
وزیراعلیٰ نے حکام کو تمام ہیوی وہیکلز چلانے والوں کے ڈرائیونگ لائسنس چیک کرنے اور تمام بڑی گاڑیوں میں ٹریکر اور ڈیش کیم کی تنصیب لازمی قرار دینے کی ہدایت بھی کی۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز کے لیے رفتار کی حد 30 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی، محکمہ ٹرانسپورٹ، ایکسائز، لائسنسنگ اتھارٹی، ٹریفک پولیس اور نادرا کو منسلک کیا جائے گا، ٹریفک قوانین پرمؤثر اور ہم آہنگ عملدرآمد ممکن بنایا جائے۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ٹریفک انجینئرنگ بیورو کی تنظیم نو کی جائے گی اور اسے میئر کے ماتحت کر دیا جائے گا، ڈرائیونگ لائسنس سے قبل ڈرائیورز کےلیےبین الاقوامی معیار کی تربیت لازمی ہوگی جب کہ غیر قانونی نمبر پلیٹس، کالے شیشے، غیر مجاز سائرن و لائٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والے اور ٹرپل سواری کرنے والے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت بھی کی۔
مراد علی شاہ نے کہا کہا کہ جن گاڑیوں کےفٹنس سرٹیفکیٹ منسوخ ہوگئے ہیں انہیں ضبط کیا جائے اور ان گاڑیوں کو دوبارہ اجازت محکمہ ٹرانسپورٹ سے مشروط ہوگی۔
ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے بھاری و ہلکی گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لیے ڈرگ ٹیسٹ لازمی قرار دےدیا۔
مراد علی شاہ نے فیصلوں پر فوری عملدرآمد کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کی جس کی نگرانی آئی جی پولیس کریں گے۔
گھر کی کھدائی کے دوران انسانی باقیات برآمد، 30 سال پرانے قتل کا راز کھل گیا
- 13 گھنٹے قبل

مہنگا سونا مسلسل دوسرے روز مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 14 گھنٹے قبل

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست دے دی
- 11 گھنٹے قبل

ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے،وزیرخزانہ
- 7 گھنٹے قبل
پاک ایران سرحد کے قریب 8 پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان اور نائیجیریا کا سکیورٹی و دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے کا عزم
- 7 گھنٹے قبل

انٹراپارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری پارٹی کے چیئرمین منتخب
- 11 گھنٹے قبل

چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے
- 13 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا مسلم لیگ (ق)کی نئی منتخب قیادت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
- 7 گھنٹے قبل

یورپ میں پاکستانی مصنوعات کی مانگ میں نمایاں اضافہ
- 13 گھنٹے قبل
امریکی کانگریس مین جیک برگمین کی قیادت میں امریکی وفد پاکستان پہنچ گیا
- 7 گھنٹے قبل

ڈپلومیسی فورم سے وزیراعلیٰ پنجاب کا خطاب ، تعلیم کے شعبے میں انقلابی وژن پیش
- 11 گھنٹے قبل