اگر امریکا اپنی ضد پر قائم رہا تو چین عزم طریقے سے جوابی اقدامات کرے گا اور آخر تک لڑے گا، ترجمان چینی وزارت تجارت

چین نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے مزید 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی پر سخت ردعمل دیا ہے۔
ترجمان چینی وزارت تجارت نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر امریکا اپنی ضد پر قائم رہا تو چین اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم طریقے سے جوابی اقدامات کرے گا اور آخر تک لڑے گا۔
چین نے امریکی رویے کوبلیک میلنگ اور غنڈہ گردی قرار دیا تاہم ساتھ ہی امریکا سے بات چیت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا۔
ترجمان وزارت تجارت کا کہنا تھا کہ چین امریکا پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنی غلطیوں کو فوری طور پر درست کرے اور چین کے خلاف تمام یکطرفہ ٹیرف کے اقدامات کو منسوخ کرے۔
یاد رہے کہ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے وسیع پیمانے پر ٹیرف عائد کیے تھے جس پر چین نے بھی 10 اپریل سے 34 فیصدجوابی ٹیرف لگانے کا اعلا ن کیا ہے جب کہ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر چین نے مزاحمت جاری رکھی تو مزید محصولات عائد کر کے ٹیرف مجموعی طور پر 104 فیصد تک پہنچا دیے جائیں گے۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں ملیریاتیزی سے پھیلنے لگا،16 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ
- 5 hours ago

اوورسیزپاکستانیوں کا معیشت کی بہتری میں نہایت اہم کردار ہے ، وزیر اطلاعات
- 2 hours ago
ایران میں 8 معصوم پاکستانی شہریوں کا قتل ، ایران کی سیکیورٹی پر سوالات
- 2 hours ago

مکہ میں داخلے کے لیے 23 اپریل سے پرمٹ کی شرط عائد
- an hour ago

پی آئی اے کا بڑا فیصلہ ،لاہور سے باکو کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
- 5 hours ago

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی بیساکھی کے موقع پر سکھ برادری کو مبارکباد
- 2 hours ago

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات
- 2 hours ago
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا 22 اپریل کو ملک بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان
- 2 hours ago

جماعت اسلامی کے سابق نائب امیر سینیٹر پروفیسر خورشید احمد93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
- 5 hours ago

روس کا یوکرین پر بیلسٹک میزائل سے حملہ،31 ہلاک متعدد زخمی
- 5 hours ago

امریکا کوکہنا چاہتےہیں بس بہت ہوگیا ، مولانافضل الرحمان
- 2 hours ago

پی ایس ایل :لاہور قلندرز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 220 رنز کا ہدف
- 4 hours ago