ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا دورہ چین،اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
تربیتی شعبوں میں تعاون سے دونوں فضائیہ کے ہوائی اور زمینی عملے کو دور جدید کی ہوائی اور خلائی جنگ کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی مہارتیں حاصل ہوں گی


راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے دورہ چین کے دوران اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے چین کے قومی دفاع کے وزیر ایڈمرل ڈونگ جن، پیپلز لبریشن آرمی کی فضائیہ کے کمانڈر جنرل چانگ ڈنگ کیو اور ڈی جی بیورو آف ملٹری ایکوپمنٹ اینڈ ٹیکنیکل کارپوریشن میجر جنرل کائو ژی او جین سے ملاقات کی۔
چین پہنچنے پرائیر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی آمد پر عسکری قیادت نے اُن کا گرم جوشی سے استقبال کیا، دورہ دونوں ممالک کے مابین علاقائی شراکت داری کو مزید مستحکم کرے گا، ملاقات میں مذاکرات اور معاہدے شامل تھے۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے مضبوط سفارتی اور دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، تعلقات علاقائی امن اور سلامتی سے متعلق تمام اہم معاملات پر ہم آہنگی پر مبنی ہیں، مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مضبوط علاقائی شراکت داری ضروری ہے۔
بیجنگ میں پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، پی ایل اے اے ایف کمانڈر نے پاکستان ایئر فورس کے جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔
چینی وزیر دفاع سے ملاقات میں سربراہ پاک فضائیہ نے عسکری شراکت داری اور سٹریٹجک تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کی تجدید کی اور کہا کہ تعاون مشترکہ مشقوں کے دوران متعدد شعبوں میں چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اہم ثابت ہو گا۔
اس موقع پر ایڈمرل ڈونگ جون نے کہا کہ دونوں افواج نے تزویراتی مواصلات، مشترکہ مشقوں اور تربیتی شعبوں میں نمایاں ترقی حاصل کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ فضائیہ نے کہا کہ تعاون سے دونوں فضائیہ کے ہوائی اور زمینی عملے کو دور جدید کی ہوائی اور خلائی جنگ کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی مہارتیں حاصل ہوں گی۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ میجر جنرل کاؤ ژاؤ جیان سے ملاقات میں مشترکہ فوجی سازوسامان کی تیاری اور صنعتی تعاون پر بھی بات ہوئی جب کہ ایئرچیف نے چینی کمپنیوں کو نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سرابراہ پاک فضائیہ نے چین کی بھرپور مہمان نوازی اور خلوص کا شکریہ ادا کیا، ایئر چیف نے دونوں ممالک کے درمیان طویل المدتی تعلقات اور باہمی تعاون پر زور دیا، سربراہ پاک فضائیہ نے مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے سے نمٹنے کے لیے تعاون اور مشترکہ مشقوں کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

نائیجیریا میں کشتی حادثے کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک ،متعدد لاپتہ
- ایک گھنٹہ قبل

اسلام آباد کی عدالت میں سامعہ حجاب اغوا کیس: ملزم کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور
- 12 گھنٹے قبل

جناح ہاؤس کیس: علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کی ضمانت منظور
- 14 گھنٹے قبل

گجرات بدترین اربن فلڈنگ کی لپیٹ میں، 506 ملی میٹر بارش نے ہر طرف تباہی مچا دی
- 2 گھنٹے قبل

ہیڈ مرالہ، وزیرآباد میں ہیڈ خانکی پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب
- 28 منٹ قبل

پیوٹن اور شی جن پنگ کی بائیوٹیکنالوجی اور انسانی عمر پر غیر معمولی گفتگوریکارڈ
- 14 گھنٹے قبل

حماس نے غزہ میں جامع جنگ بندی معاہدے پر آمادگی ظاہر کر دی
- ایک گھنٹہ قبل
افغان زلزلہ زدگان کیلئے پاکستان سے 105 ٹن امدادی سامان روانہ
- 14 گھنٹے قبل

دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، 500 دیہات خالی، خطرے کی گھنٹی بج گئی
- 14 گھنٹے قبل

سندھ حکومت کا جشن عید میلاد النبی ﷺ پر 5 اور 6 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان
- 12 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ اور ترک فضائیہ کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات
- 12 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں 8 ماہ کے دوران دہشت گردی کے 605 واقعات ، 138 عام شہری شہید
- ایک گھنٹہ قبل