مولانا فضل الرحمان نے مجوزہ خیبرپختونخوا منرل اینڈ مائنز بل کی مخالفت کردی
غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کے انخلا سے متعلق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جن افغانوں کو ہم نے پڑھایا ہے تو ان کو پاکستان کے لیے استعمال کرنا چاہیے


سربراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان نے مجوزہ خیبرپختونخوا منرل اینڈ مائنز بل کی مخالفت کردی۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بل جب کمیٹیوں میں آتا ہے تو خوشنما بنا کر پیش کیا جاتا ہے اور اندر ناگ چھپا ہوتا ہے، خیبرپختونخوا حکومت مائنز اینڈ منرل بل پیش کرتی ہے اور پارٹی مخالفت کرتی ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ صوبے کے وسائل پرقبضے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن ایسا کوئی بل ہمارے لیے قابل قبول نہیں ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان نے بل کی منظوری کی صورت میں عوام میں جانے کا بھی اعلان کیا۔
غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کے انخلا سے متعلق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جن افغانوں کو ہم نے پڑھایا ہے تو ان کو پاکستان کے لیے استعمال کرنا چاہیے، ان کو نکال کر معاشی نقصان کیوں کیا جارہا ہے، ہمیں افغانستان کے ساتھ مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے۔
سربراہ جمعیت علماء اسلام کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے آجکل ہمارے دوست ہیں لیکن اس پارٹی نے پرویز خٹک، محمود خان اور عثمان بزدار کو وزرائے اعلیٰ بنایا، آج یہ تینوں پی ٹی آئی کے ہیں یا اسٹیبلمشنٹ کے ہیں۔ سربراہ جے یو آئی نے فلسطین کے عوام کے حق میں ملین مارچ کا بھی اعلان کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی قوتوں کے دباؤ پر فاٹا کا خیبرپختونخوا میں انضمام کیا گیا، خیبرپختونخوا میں بدامنی ہے،کئی علاقوں میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، بلوچستان میں بھی حکومت کی عملداری نظر نہیں آرہی، مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے، معیشت میں کوئی بہتری نہیں آرہی۔

ایک روز کے اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 12 گھنٹے قبل

بھارت پاکستان کیخلاف بیان بازی کے بجائے دہشتگردوں کی سرپرستی ختم کرے،ترجمان دفتر خارجہ
- 12 گھنٹے قبل

پارا چنار: شادی کی تقریب میں زہریلے کھانے سے 100 سے زائد بچوں کی حالت خراب
- 8 گھنٹے قبل

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل کابل کا دورہ کریں گے،ترجمان دفترخارجہ
- 12 گھنٹے قبل

افغان مہا جرین کی واپسی کی تاریخ میں توسیع نہیں ہو گی،طلال چوہدری
- 11 گھنٹے قبل

سویلینز ملٹری ٹرائل کیس:کیا 9 مئی پر ادارے نے کسی کا احتساب کیا؟ جسٹس حسن اظہر رضوی
- 11 گھنٹے قبل

ضمنی الیکشن سے ثابت ہواکہ سندھ کے عوام نے کینالز منصوبہ مسترد کردیا،بلاول بھٹو
- 7 گھنٹے قبل

جہلم :ڈی پی او طارق عزیزکی کھلی کچہری ،شہریوں کے مسائل پر فوری کارروائی کا حکم
- 6 گھنٹے قبل

اسلام آباد میں شدید بارش اور ژالہ باری کا امکان، شہریوں کو انتباہ جاری
- 9 گھنٹے قبل

وزیراعلی مریم نواز کا یکم مئی کو ساڑھے 12 لاکھ افراد میں راشن کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان
- 8 گھنٹے قبل

پی ایس ایل: کراچی کنگز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 176 رنز کا ہدف
- 9 گھنٹے قبل

پنجاب یونیورسٹی کےفلم اینڈ براڈکاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کو فلٹریشن پلانٹ کا عطیہ
- 11 گھنٹے قبل