آپریشن ’’بنیان المرصوص‘‘ پاکستان نے بھارت کی متعدد ایئر فیلڈز تباہ کر دیں
پاکستان ادھم پور ایئربیس، پٹھان کوٹ، سرسہ، سورت گڑھ ایئرفیلڈز، براہموس سٹوریج سائٹ، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور اڑی میں سپلائی ڈپو سمیت 12 اہداف کو تباہ کردیا گیا


پاکستان نے آپریشن ’’بنیان المرصوص‘‘ کا آغاز کرتے ہوئے فجر کے وقت بھارتی جارحیت پر جوابی کارروائی شروع کردی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس وقت پاکستان کی جانب بھارت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی جاری ہے، اس وقت بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے ادھم پور ایئربیس، پٹھان کوٹ، سرسہ، سورت گڑھ ایئرفیلڈز، براہموس سٹوریج سائٹ، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور اڑی میں سپلائی ڈپو سمیت 12 اہداف کو تباہ کردیا گیا ہے۔
آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ جس کا مطلب ’’سیسہ پلائی دیوار‘‘ ہے کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں، آپریشن کے دوران بھارتی علاقے بیاس میں براہموس میزائل کا ڈپو تباہ کردیا گیا، ایئر بیس ادھم پور اور پٹھان کوٹ میں ایئر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا، ادھم پور ایئر بیس کو 3 میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے آدم پور ایئر فیلڈ کو بھی نیست و نابود کر دیا گیا ہے، آدم پور ایئر فیلڈ سے پاکستان، امرتسر اور افغانستان پر میزائل داغے گئے تھے، بھارتی آرٹلری گن پوزیشن دہر نگیاری کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ بھارتی بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز کے جی ٹاپ، سپلائی ڈپو اڑی کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے، سائبر اٹیک کے ذریعے بھارت کے 70 فیصد بجلی کے گرڈز کو ناکارہ کر دیا گیا جس کے باعث ہندوستان میں اندھیرا چھا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق جہاں سے پاکستان کے عوام اور مساجد پر حملے کئے گئے تھے ان کو فتح ون میزائل سے ٹارگٹ کیا جارہا ہے، بھارت کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں بھی سنی جارہی ہیں۔
بھارتی میڈیا نے اعتراف کیا کہ پاکستان کی جانب سے بھارت میں 26 اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی طیاروں نے پاکستان میں3 ایئر بیسز پر میزائل داغے تھے، جس کے دوران نورخان ایئربیس، مرید بیس اور شورکوٹ کو نشانہ بنایا گیا تھا، بھارت نے فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائل داغے تھے۔

کیا اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز اپنی آئینی ذمہ داری پوری کر رہے ہیں؟ جسٹس بابر ستار کر چیف جسٹس کو خط
- 4 hours ago

ٹرمپ کی ایک بار پھر طنزیہ انداز میں چین، روس اور شمالی کوریا پر کڑی تنقید
- 5 hours ago

ضلع کرم میں مسافر گاڑی پر نامعلوم افراد کا حملہ، 5 افراد جاں بحق
- 3 hours ago

افغانستان نے سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں پاکستان کو 170 رنز کا ہدف دیا
- 16 hours ago

کمالیہ میں ہیڈسدھنائی کو بچانےکیلئےدریائے راوی پر مائی صفوراں بند کو توڑدیاگیا
- 5 hours ago

کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکا،13 افراد جاں بحق، سابق ایم پی اے سمیت 35 افراد شدید زخمی
- 5 hours ago

چین کا دنیا کے 48 ممالک کے شہریوں کو ویزا فری انٹری دینے کا باضابطہ اعلان
- 2 hours ago

چین کی جنگ عظیم دوئم میں جاپان پر فتح کی یاد میں شاندار فوجی پریڈ کا انعقاد، وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت
- 5 hours ago

امریکا کا وینزویلا کے ساحل کے قریب منشیات بردارکشتی پر حملہ، 11 افراد ہلاک
- 3 hours ago
افغانستان میں زلزلے کی شدت 6، ہلاکتیں 1400 سے زائد، ہزاروں گھر تباہ
- 16 hours ago

پنجاب کے مختلف اضلاع میں 5 ستمبر تک بارشوں کا امکان،دریاؤں میں سیلاب کی شدت میں اضافے کا خدشہ
- 3 hours ago

علی امین گنڈا پور کی کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق بیان ان کی ذاتی رائے ہے، سلمان اکرم راجہ
- 2 hours ago