بنیان مرصوص،وزیر اعلیٰ سندھ کا شہدا کے لیے ایک کروڑ اور زخمیوں کے لیے 10 لاکھ امداد کا اعلان
مادرِ وطن کا دفاع ہر پاکستانی کا اولین فریضہ ہے اور وطن کی عزت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، مراد علی شاہ


وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے شہدا کے ورثا کے لیے ایک کروڑ اور زخمیوں کے لیے 10 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا ہے۔
آپریشن بنیان مرصوص میں کامیابی پر یوم تشکر کے حوالے سے سندھ سیکریٹریٹ میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پرچم کشائی کی جب کہ صوبائی وزرا، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری و دیگر افسران بھی تقریب میں شریک ہوئے، اس موقع پر قومی ترانہ بجا کروطن سے محبت کا اظہاربھی کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، مادرِ وطن کا دفاع ہر پاکستانی کا اولین فریضہ ہے اور وطن کی عزت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔بھارتی جارحت کے خلاف پوری قوم نے متحد ہو کر مقابلہ کیا، ہماری مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔
انہوں نے سندھ کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ یوم تشکر منائیں اور شہداکیلئے دعا کریں، اللہ تعالیٰ نے جو فتح ہمیں دی ہے اس کامیابی کو ملک کی بہتری کیلئے استعمال کریں۔

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 16 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 5 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 9 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 14 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 14 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 14 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل


