برسلز: پاکستانی کمیونٹی کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی جارحیت کے خلاف پُرامن احتجاج
عالمی برادری، خصوصاً یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے ،مقررین

.jpeg&w=3840&q=75)
برسلز: بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کے سامنے پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی جانب سے ایک پُرامن احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔
اس مظاہرے کا مقصد افواجِ پاکستان سے یکجہتی کا اظہار، بھارت کی حالیہ جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنا تھا۔ مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں، کشمیریوں نے بھرپور شرکت کی اور "پاکستان زندہ باد" اور "افواجِ پاکستان پائندہ باد" جیسے نعرے لگا کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ، چودھری پرویز اقبال لوسر اور کمیونٹی راہنما مہر صفدر علی نے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے جو ہمیشہ امن کا حامی رہا ہے، مگر ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
انہوں نے جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستانی افواج کی جانب سے دشمن کو مؤثر جواب دینے اور حالیہ کامیاب آپریشنز پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ 25 کروڑ پاکستانی اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہیں اور ہر قربانی کے لیے تیار ہیں۔
اس مظاہرے کی نمایاں خصوصیت یہ تھی کہ مراکش، الجزائر، ترکی، تیونس اور دیگر اسلامی ممالک کے نوجوانوں نے بھرپور انداز میں پاکستان اور افواجِ پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا اور “پاکستان زندہ باد” اور “افواجِ پاکستان زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے لگا کر اپنے جذبات کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
مقررین نے عالمی برادری، خصوصاً یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے اور جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جائے۔ مظاہرے کا اختتام وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہوا۔

پی ایس ایل 11 میں کتنے میچز ہونگے اور کہاں کہاں کھیلے جائیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
- 17 گھنٹے قبل

سڈنی دہشتگردانہ حملہ: عالمی سطح پر بھارتی دہشتگردی سے متعلق الزامات میں اضافہ،پاکستانی مؤقف کی تائید
- 17 گھنٹے قبل

سڈنی حملہ آور ساجداکرم کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے تھا، بھارتی میڈیا خود حقائق سامنے لے آیا
- 15 گھنٹے قبل

سڈنی واقعہ : حملہ آور باپ نے بھارتی اور بیٹے نے آسٹریلوی پاسپورٹ پر فلپائن کا دورہ کیا، حکام کی تصدیق
- 17 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف شہروں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا،محکمہ موسمیات
- 16 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بےگھر صنعتی ورکرز کیلئے نئے تعمیر شدہ 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی کر دی
- 12 گھنٹے قبل

دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے، ہر قسم کی معاونت روکنے کیلئے ٹھوس عالمی اقدامات ناگزیر ہیں،دفتر خارجہ
- 16 گھنٹے قبل

مسیحی برادری کی موجیں، صوبائی حکومت نےکرسمس پر اضافی چھٹی کا اعلان کر دیا
- 11 گھنٹے قبل

سانحہ آرمی پبلک اسکول کو 11 سال کا عرصہ بیت گیامگر والدین کا غم آج بھی تازہ
- 17 گھنٹے قبل

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاں منظور وٹو انتقال کر گئے
- 17 گھنٹے قبل

گزشتہ روز کے ضافے کے بعد سونا آج ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 17 گھنٹے قبل

انڈر19 ایشیا کپ: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 70 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 12 گھنٹے قبل





