ڈنمارک:پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کاافواج پاکستان کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار
اجتماع میں جنگ کے دوران شہید ہونے والے بچے خواتین اور بزرگ افراد کےلیے خصوصی دعائیں کی گئیں. اور مودی مردہ باد کے نعرے لگاۓ گئے

.jpeg&w=3840&q=75)
ڈنمارک میں افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور یوم تشکر منانے کےلیے پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کا ایک عظیم الشان اجتماع کا منعقد ہوا۔
اجتماع کا انعقاد ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن ڈنمارک اور پاکستان سول سوسائٹی ڈنمارک کے مشترکہ اشتراک سے کیا گیا جس میں ڈنمارک میں آباد پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے اپنے انداز سے فتح کا جشن منایا۔
اجتماع میں خواتین بچے سیاسی سماجی کاروباری مذہبی اور رفاعی حلقوں کی اہم شخصیات شریک ہوئیں. پروگرام میں مقامی کونسلرز میئر ڈپٹی میئر اور دیگر اہم مقامی شخصیات بھی فتح کے جشن میں شریک ہوئیں۔
ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن ڈنمارک کے صدر بابر خان اور پاکستان سول سوسائٹی ڈنمارک کے قائمقام صدر سید امیر مختار نقوی اور چوہدری افضال آف ڈھل نے پروگرام کو آرگنائز کیا،پروگرام میں ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین صدارتی ایوارڈ تمغہ خدمت ڈاکٹر چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی جبکہ میاں منیر مہمان خاص تھے۔
پاکستان کی اس عظیم فتح کو ڈنمارک میں کیک کاٹ کر منایا گیا. پاکستان زندہ باد افواج پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضا گونج رہی تھی. ملی نغموں کی دھن پر ہر کوئی رقص کرکے اس فتح کو اپنے انداز سے منا رہا تھا۔
سپہ سالار جنرل عاصم منیر زندہ باد پاک فضائیہ زندہ باد کے نعرے ڈنمارک کی شاہراؤں پر گونج رہے تھے، جسے ڈینش عوام اور دیگر کمیونٹیز وکٹری کا نشان بناکر پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ یکجہتی کررہے تھے۔
پروگرام میں پی ٹی آئی مسلم لیگ ق مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی نے پہلی دفعہ ملکر پاکستان کی فتح کے جشن کو منایا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوۓ ڈاکٹر چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے کہا کہ ہمارے شاہینوں نے جان ہتھیلی پر رکھ کر بھارتی جارحیت کا جواب دیا ہے اسے تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جاۓ گا۔
اجتماع میں جنگ کے دوران شہید ہونے والے بچے خواتین اور بزرگ افراد کےلیے خصوصی دعائیں کی گئیں. اور مودی مردہ باد کے نعرے لگاۓ گئے۔ پروگرام میں سینئر صحافی راجہ غفور نے بھی خصوصی شرکت کی.

لندن کی تقریب میں پاکستانی اداکارہ چھا گئیں، تصاویر اور ویڈیوز وائرل
- 4 hours ago

پاکستان پیپلز پارٹی حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی، گورنر پنجاب
- 21 hours ago

اداکارہ و ماڈل روما مائیکل نے جیون ساتھی چن لیا
- 2 days ago

سونا خریدنے والوں کے لیے بڑی خبر، قیمت میں اچانک کمی
- 4 hours ago
آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹنگ جاری
- a day ago

سابق قومی کرکٹر کے گھر افسوسناک حادثہ، 10 ماہ کی بیٹی زندگی کی بازی ہار گئی
- 3 hours ago
29 جولائی کوعام تعطیل کا سرکاری اعلان کر دیا گیا
- a day ago
نورین نیازی کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، وجہ سامنے آگئی
- 5 hours ago
آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ: تمام 13 حلقوں کے نتائج مکمل، ن لیگ کو 9 نشستوں کیساتھ برتری، پیپلزپارٹی کا دوسرا نمبر
- 5 hours ago

الخدمت فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام فلسطینی طلبہ کی گریجویشن تقریب، 38 نوجوانوں نے ڈینٹل سرجری کی ڈگریاں حاصل کر لیں
- 3 hours ago

پاکستان میں مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود کتنا ہو گیا؟
- a day ago
جنرل سید عامر نےکمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈکا منصب سنبھال لیا، فیلڈ مارشل سے بھی ملاقات
- a day ago
