بھارت اگر دوبارہ جارحیت کرے گا تومنہ توڑ جواب دیں گے ،ڈی جی آئی ایس پی آر
ترجمان پاک افواج نے کہاکہ پاکستان نے ان حملوں کے بعد ہونے والے نقصان کو کھلے دل سے تسلیم کیا، لیکن ہم نے جب جوابی وار کیا تو بھارت ہمیں روک نہیں سکا

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ محض بیوقوفی ہوگی، کیوں کہ یہ راستہ دونوں ملکوں کو تباہی کے دہانے پر لے جائےگا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کابرطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم خطے میں امن چاہتے ہیں، لیکن اگر بھارت کی جانب سے ہم پر جنگ مسلط کی جاتی ہے تو اس کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں، کچھ عرصے سے بھارت میں ایسی صورت حال بنانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تصادم ہو۔ یہ آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ حالیہ دنوں میں جو صورت حال بنی اس میں پاکستان نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، اور کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ امن کو ترجیح دی، لیکن اگر بھارت جنگ کرنا چاہتا ہے تو پھر جنگ ہی سہی۔
ترجمان پاک افواج نے کہاکہ پاکستان نے ان حملوں کے بعد ہونے والے نقصان کو کھلے دل سے تسلیم کیا، لیکن ہم نے جب جوابی وار کیا تو بھارت ہمیں روک نہیں سکا۔6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز نے ہم سے رابطہ کیا جس پر ہم نے کہاکہ بات چیت اسی وقت ہوگی جب ہم جواب دے چکے ہوں گے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بھارت کے ساتھ بیک چینل رابطوں سے متعلق سوال پر لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس حوالے سے وزارت خارجہ ہی وضاحت کرسکتی ہے کیوں کہ یہ معاملہ ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ہم نے جنگ کے دوران بھارت کے 6 جہاز مار گرائے، دشمن کو مزید بھی نقصان پہنچا سکتے تھے، لیکن انتہائی بالغ نظری سے فیصلے کیے گئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ جب ہم نے 10 مئی کو اپنا جواب دیا تو بھارت کے فوجی ترجمان نے خود ٹی وی چینلز پر آکر کہاکہ ہم جنگ کو مزید بڑھانا نہیں چاہتے۔بھارت کی جانب سے سیز فائر کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر بیرونی قوتوں نے کردار ادا کیا۔

ایشیا کپ: بنگلادیش کا ہانگ کانگ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ کا وزارت داخلہ کو خط: ریٹائرڈ ججز اور بیواؤں کو سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت
- 3 گھنٹے قبل
پنجاب میں 15 ستمبر سے HPV ویکسینیشن مہم کا آغاز، پسماندہ علاقوں میں خصوصی انتظامات
- 7 گھنٹے قبل

پاکستانی خواتین کوہ پیماؤں کی تاریخی کامیابی: 5,400 میٹر بلند بری لا چوٹی سر کر لی
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران کشتیوں کے 3 حادثے، 8 جاں بحق، 67 افراد کو بچا لیا گیا
- ایک گھنٹہ قبل

چین میں گورنر سندھ کی اہم ملاقات، CPEC، سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون پر تفصیلی گفتگو
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف قطر کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے
- 3 گھنٹے قبل

چیٹ جی پی ٹی کی چیٹ جی پی ٹی سے بات ہوتی ہے تو کیا ہوتا ہے؟
- 7 گھنٹے قبل
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 4100 روپے سستا
- 8 گھنٹے قبل

بلوچستان: پشین میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی دوحہ میں امیر قطر سے ملاقات، اسرائیلی حملے پر قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار
- 7 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک: ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 2.14 کروڑ ڈالر کا اضافہ
- 3 گھنٹے قبل