پاکستانی میڈیا نے دنیا کو بتایا کہ ہم صرف سچ بولتے ہیں، سید عاصم منیر


فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھارت کے خلاف حالیہ جنگ میں پاکستانی میڈیا کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا ہمارا فخر ہے، اس نے ہمارے ساتھ مل کر جنگ لڑی۔
جمعرات کو ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل سے نوازا۔ تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، صدر ن لیگ میاں نواز شریف سمیت وفاقی کابینہ کے ارکان، سروسز چیفس بھی موجود تھے۔
ایوان صدر میں سینیئر صحافیوں سے گفتگو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ میڈیا ہمارا فخر ہے، آپ لوگوں نے دنیا کو بتایا کہ ہم صرف سچ بولتے ہیں۔ میڈیا ہمارا پلر ہے،آپ نے ہمارے ساتھ مل کر جنگ لڑی۔
ایوان صدر میں اعلیٰ عسکری حکام نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزوہ بدر میں 313 مسلمانوں نے اپنے سے بڑی طاقت کو شکست دی، غزوہ بدر میں نبی کریم ﷺ کی قیادت میں اللہ نےمسلمانوں کو فتح عطا کی تھی۔
اعلیٰ عسکری حکام نے کہا کہ بھارت کے خلاف جنگ میں اللہ تعالی کی مدد شامل حال رہی، دشمن پر غلبہ پاکستان کیلئے غیبی مدد تھی، الحمد اللہ ہم نے ایسا وار کیا کہ دشمن کے پاس کوئی جواب نہیں تھا، دشمن کو وہ زخم پہنچایا کہ وہ جارحییت کی جرات نہیں کر سکتا۔
اعلیٰ عسکری حکام کا مزید کہنا تھا کہ جنگ بندی کے لیے بھارت نے مصالحت کاروں کے ذریعے رابطہ کیا۔

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 16 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 15 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 14 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 9 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 15 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 5 hours ago


