Advertisement
پاکستان

وزیراعظم رواں ماہ ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے

وزیراعظم ان برادر ممالک کی جانب سے حالیہ بھارت کے ساتھ بحران کے دوران پاکستان کی حمایت پر دلی اظہار تشکر کریں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر May 23rd 2025, 8:36 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم رواں ماہ ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف رواں کے آخرمیں برادر ملک ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے۔
دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف 25 سے  30 مئی کے دوران ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کے دورے پر روانہ ہوں گے۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ان برادر ممالک کی جانب سے حالیہ بھارت کے ساتھ بحران کے دوران پاکستان کی حمایت پر دلی اظہار تشکر کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دورے میں وزیراعظم شہباز شریف ان ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے معاملات پر وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ترجمان نےمزید کہا کہ دورے میں وزیراعظم ان ممالک کی قیادت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے، وہ ان ممالک کی قیادت کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے تمام امور پر جامع بات چیت کریں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم 29 سے 30 مئی تک تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں گلیشیئرز پر بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

Advertisement
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 دن قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 3 دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 3 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 7 منٹ قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 دن قبل
Advertisement