آئی ایم ایف وفد کی صدر مملکت سے ملاقات،بجٹ اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے اور استحکام کے حصول میں آئی ایم ایف کا پروگرام معاون ثابت ہو رہا ہے،صدر زرداری

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری سے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف )کے وفدنے ملاقات کی،جس دوران پاکستان کی معاشی صورتحال، جاری پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔
اس موقع پر صدر مملکت کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام پاکستان میں معاشی استحکام لانے میں مددگار ثابت ہوا، پاکستان کیلئے آئی ایم ایف پروگرام سے ملک میں معاشی ترقی کو فروغ حاصل ہوگا، آئی ایم ایف ترقی پذیر ممالک کی اقتصادی ترقی میں کردار ادا کر رہا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے اور استحکام کے حصول میں آئی ایم ایف کا پروگرام معاون ثابت ہو رہا ہے۔آئی ایم ایف ترقی پزید ممالک کی اقتصادی ترقی میں کردار ادا کر رہا ہے۔
صدر مملکت نے پاکستان کی معاشی ترقی میں آئی ایم ایف کے کردار کو سراہا۔ وفد نے پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات اور آئی ایم ایف پروگرام پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے، پروگرام سے پاکستان میں افراطِ زر، زرمبادلہ کے ذخائر اور مالیاتی خسارہ میں استحکام لانے میں مدد ملی۔
صدر مملکت نے پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے پر عالمی مالیاتی ادارے کا شکریہ ادا کیا اور معیشت کی بہتری کیلئے وزارتِ خزانہ اور اس کی ٹیم کے اقدامات کو سراہا۔
ایران کا "بشارت فتح" آپریشن، قطر، بحرین، کویت، عراق اور شام میں امریکی ایئربیسز پر میزائل حملے
- 4 گھنٹے قبل

گلگت بلتستان کا 1 کھرب 48 ارب کا بجٹ پیش، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ
- 5 گھنٹے قبل

مشرق وسطیٰ میں جنگ کے اثرات، پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کا شکار
- 7 گھنٹے قبل

شام میں امریکی فوجی اڈے پر مارٹر حملہ، سیکیورٹی سخت، نقصانات کی تصدیق نہیں ہوئی
- 5 گھنٹے قبل

ایران سے بجلی کی بندش، مکران ڈویژن کو نیشنل گرڈ سے منسلک کردیا گیا
- 7 گھنٹے قبل

علی امین گنڈاپور کا دعویٰ: خیبرپختونخوا حکومت ختم کرنے کی سازش ناکام ہوگی
- 5 گھنٹے قبل

سعودی شہزادہ فیصل بن خالد بن سعود انتقال کرگئے
- 7 گھنٹے قبل

ایران کی روس سے امریکا و اسرائیل کے خلاف مدد کی اپیل
- 2 گھنٹے قبل

آبنائے ہرمز کی بندش سے تیل کی قیمتیں دوگنی ہونے کا خدشہ، عالمی معاشی بحران کا خدشہ
- 5 گھنٹے قبل

ایران کے حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا: قطر کی سخت مذمت، میزائل حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ
- 3 گھنٹے قبل

چینی بجران،شوگر ایڈوائزری بورڈ نے پانچ لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی
- 7 گھنٹے قبل

ایران کے امریکی ایئربیسز پر حملے، صدر ٹرمپ نے فوجی قیادت کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا
- 4 گھنٹے قبل