دورے کا مقصد ترکیہ کے عوام اور بلخصوص صدر کا شکریہ ادا کرنا ہے، ترکیہ نے ہمیشہ کی طرح حالیہ پاک-بھارت کشیدگی میں بھی پاکستان کی اصولی موقف کی حمایت کی


استنبول:وزیراعظم شہباز شریف2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ کے شہر استنبول پہنچ گئے، جہاں وہ ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے۔
دونوں رہنما پاک ترکیہ کے درمیان دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی بات چیت کریں گے۔
وزیر اعظم کے دورے کا مقصد ترکیہ کے عوام اور بلخصوص صدر ایردوان کا شکریہ ادا کرنا ہے، ترکیہ نے ہمیشہ کی طرح حالیہ پاک-بھارت کشیدگی میں بھی پاکستان کی اصولی موقف کی بھر پور حمایت کی۔
استنبول کے ہوائی اڈے پہنچنے پر ترک وزیر دفاع یشار گلر (Yashar Guler)، گورنر استنبول ، پاکستان ترکیہ کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان قایاترک ( Burhan Kayaturk)، پاکستان کے ترکیہ میں سفیر یوسف جنید، کونسل جنرل استنبول نعمان اسلم، حکومت ترکیہ کے اعلی حکام اور ترکیہ میں تعینات پاکستانی سفارتکاروں نے انکا استقبال کیا۔
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات ونشریات عطا واللہ تارڑ اور معان خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 19 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 18 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 14 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 14 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 18 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 16 گھنٹے قبل



