Advertisement
علاقائی

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کی شدت4.2 اور گہرائی 25 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز بارکھان سے 27 کلومیٹرشمال مشرق میں واقع تھا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 hours ago پر Dec 13th 2025, 9:40 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

بارکھان اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کی شدت4.2 اور گہرائی 25 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز بارکھان سے 27 کلومیٹرشمال مشرق میں واقع تھا۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق زلزلے کے فوری بعد مختلف علاقوں میں ریسکیو اور نگرانی کے عملے کو الرٹ کر دیا گیا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کا بروقت مقابلہ کیا جا سکے۔

بارکھان انتظامیہ نے بتایا کہ تاحال زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی، تاہم شہریوں میں خوف کی کیفیت برقرار ہے اور لوگ حفاظتی اقدامات اختیار کر رہے ہیں۔

Advertisement