Advertisement
پاکستان

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف

وزیر دفاع نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو ایک سازش کے تحت من گھڑت الزامات کی بنیاد پر عہدے سے ہٹایا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 hours ago پر Dec 13th 2025, 9:33 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی اور یکجہتی کے خلاف سرگرم عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

آج (ہفتہ) سیالکوٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں چھپے ریاست مخالف کارروائیوں میں ملوث افراد کا ان کے جرائم پر محاسبہ کیا جائے ۔

وزیر دفاع نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو ایک سازش کے تحت من گھڑت الزامات کی بنیاد پر عہدے سے ہٹایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عسکری ادارے نے شفاف ٹرائل میںآئی ایس آئی کے سابق ڈائریکٹر جنرل کو سزا دی اور فیض حمید کے خلاف ابھی مزید قانونی کارروائیاں ہونا باقی ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں میں جو واقعات دیکھنے میں آئے اس کی پاکستان کی تاریخ میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ فیض حمید نے پی ٹی آئی کے مفادات کے تحفظ کے لیے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا اور انہوں نے 9 مئی کے واقعات کی سازش بھی کی۔

Advertisement