نوشکی: پولیو ٹیم پر فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید،وزیر اعظم اورمحسن نقوی کی شدید مذمت
بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے انسداد پولیو ٹیم پر حملہ قابل بردشات نہیں، پولیو کی مہم کے خلاف شرپسند عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا،شہباز شریف


نوشکی:صوبہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پولیو ٹیم پر فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق نوشکی کےعلاقے کلی محمد حسنی میں پولیو ٹیم پرنامعلوم افرادکی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا، شہید اہلکار کی نعش ہسپتال منتقل کر دی گئی، انسداد پولیو ٹیم کے دیگر ارکان محفوظ رہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت نے بتایا کہ نوشکی میں پولیو ٹیم پر حملہ میں شہید اہلکار وحید کا تعلق جمال آباد نوشکی سے تھا، فرض کی ادائیگی میں جام شہادت نوش کرنے پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے، اس پر حملہ ناقابل برداشت ہے، یہ حملہ قومی مہم سبوتاژ کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے کی سازش ہے، تخریب کاروں کے خلاف کارروائی میں مزید تیزی لائی جائے گی۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچستان حکومت پولیو ٹیموں اور سکیورٹی اہلکاروں کی حفاظت کو مزید مؤثر بنائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی مذمت
وزیر اعظم شہباز شریف نے نوشکی میں انسداد پولیو مہم ٹیم پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل برداشت قرار دیا ہے۔
انہوں نے نے فائرنگ سے شہید پولیس اہلکار کے لیے اظہار افسوس اور اہلکار کے اہلخانہ سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے انسداد پولیو ٹیم پر حملہ قابل بردشات نہیں، پولیو کی مہم کے خلاف شرپسند عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
وزیر داخلہ کی مذمت
دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نوشکی میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے مستقبل کومحفوظ بنانے کیلئے مامور ٹیم پر حملہ ناقابل برداشت ہے۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ بچوں کے محفوظ و صحت مند مستقبل پر حملہ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے،پولیس اہلکار عبدالوحید نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا،شہید پولیس اہلکار عبدالوحید کے سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 20 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 20 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل





