Advertisement
پاکستان

پاکستان میں ذی الحج 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا، عید الاضحیٰ 7 جون کو ہوگی

، یکم ذی الحج 29 مئی بروز جمعرات ہوگی جبکہ عید الاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ کو منائی جائے گی

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 28th 2025, 8:28 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان میں ذی الحج 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا، عید الاضحیٰ 7 جون کو ہوگی

لاہور: پاکستان میں ذو الحج کا چاند نظر آگیا، جس کے بعد عید الاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت ملک بھر کے مختلف شہروں میں ذو الحج 1446 ہجری کا چاند دیکھا گیا، یکم ذی الحج 29 مئی بروز جمعرات ہوگی جبکہ عید الاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔
قبل ازیں چیئرمین مولاناعبدالخبیرآزاد کی زیرِ صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز کوئٹہ میں ہوا تھا، اجلاس کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس میں چیئرمین مولاناعبدالخبیرآزاد نے اعلان کیا تھا کہ ملک بھر میں کہیں بھی ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا۔
مولاناعبدالخبیرآزاد نے کہا تھا کہ متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا یکم ذی الحج 29 مئی جمعرات اور عید الاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ ہوگی۔ 
یاد رہے کہ منگل کو ذی الحج 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے ملک بھر میں زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ مقامات پر ہوئے تھے تاہم چاند نظر آنے کے حوالے سے کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی تھی۔

Advertisement