آزاد کشمیر کے علاقے دھیر کوٹ میں گاڑی کھائی میں گر گئی،5 پولیس اہلکار جاں بحق
جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں،محسن نقوی


دھیرکوٹ: آزاد کشمیر کے علاقے دھیر کوٹ میں گاڑی گہری کھائی میںجا گری جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر باغ کے مطابق باغ لس ڈنہ میں پیش آنے والے اس حادثے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر پولیس ذاکر اعوان، آئی جی کے ریڈر علی بخاری اور اہلکار فہیم جاں بحق ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق جاں بحق افراد ایس ایچ او کھائیگلہ نوید اور انسپکٹر یاسر کیانی میں بھی شامل ہیں،جن کی لاشوں کو کھائی سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ 16 مئی کو آزادکشمیرٹرانسپورٹ اتھارٹی نے لسڈنہ روڈ ٹریفک کیلیے بند رکھنے کا مراسلہ جاری کیا تھا۔
ڈپٹی کمشنرپونچھ،سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پونچھ اور دیگر کو ارسال کیے گئے مراسلے میں کہا گیا تھا کہ سڑک نامکمل ہے، ٹریفک کے لیے بند رکھی جائے۔
دوسری جانب اس افسوسناک واقعے پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ،وزیرداخلہ نے جاں بحق پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں،اللہ تعالٰی غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطافرمائے ۔

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 17 hours ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 days ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 days ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 days ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 20 hours ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 21 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 21 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 18 hours ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 16 hours ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 days ago





