کے پی سینٹر آف ایکسیلینس کا سوات یونیورسٹی میں اے پی ایس خضدار بس حملے کی مذمت کیلئے سیمینار
شرکاء نے دہشت گردی اور اس کے سرپرستوں کی شدید مذمت کی اور “فتنتہ الخوارج” اور “فتنۂ ہندوستان” کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کا مطالبہ کیا


خیبر پختونخوا سینٹر آف ایکسیلینس نے یونیورسٹی آف سوات کے اشتراک سے ایک روزہ سیمینار اور یکجہتی واک کا انعقاد کیا جس کا مقصد سماجی ہم آہنگی، قومی یکجہتی کو فروغ دینا اور اے پی ایس خضدار بس حملے کی شدید مذمت کرنا تھا۔
اس موقع پر طلباء، اساتذہ، محققین اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی اور امن، رواداری اور قومی یکجہتی کے فروغ میں تعلیمی اداروں کے کردار پر اظہارِ خیال کیا۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیمی اداروں کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ مکالمے کو فروغ دیں، انتہاپسند نظریات کا مقابلہ کریں اور معاشرے میں ہم آہنگی و اتحاد پیدا کریں۔
سیمینار کا اختتام ایک پرامن واک کے ساتھ ہوا، جس کے ذریعے اے پی ایس خضدار بس حملے کے شہداء سے اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔ شرکاء نے دہشت گردی اور اس کے سرپرستوں کی شدید مذمت کی اور “فتنتہ الخوارج” اور “فتنۂ ہندوستان” کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے قیامِ امن کے عزم کا اعادہ کیا اور ریاست سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے، کیونکہ قومی اتحاد اور ہم آہنگی ایک خوشحال مستقبل کی ضمانت ہیں

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 13 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 16 گھنٹے قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 11 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 17 گھنٹے قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 12 گھنٹے قبل






