اسلام کے نام پر دین سے غداری، نور ولی خارجی کا بھارت ، اسرائیل کے گٹھ جوڑ بے نقاب
نور ولی خارجی کا ہندوستان و اسرائیل کی حمایت کا اعلان انڈیا اسرائیل گٹھ جوڑ کا واضح ثبوت ہے


اسلام کے نام پر اسلام سے غداری، خارجی نور ولی محسود بے نقاب ہوگیا۔
نور ولی خارجی کا ہندوستان و اسرائیل کی حمایت کا اعلان انڈیا اسرائیل گٹھ جوڑ کا واضح ثبوت ہے، بیان واضح کرتا ہے اسرائیل ہندوستان ایک ہیں اور ٹی ٹی پی اسرائیل اور ہندوستان کا تیسرا ساتھی ہے، نور ولی خارجی کا بیان قرآن و سنت کے احکامات کیخلاف ہے۔
بیان واضح کرتا ہے پاک بھارت جنگ میں اسرائیل بھارت ایک طرف ہیں، مسلمانان عالم پاکستان کے ساتھ ہیں، بیان پاکستان کے اس مؤقف کو ثابت کر رہا ہے افغانستان میں بیٹھے خارجی دہشتگرد کفر کے آلہ کار ہیں، خارجی دہشتگرد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں ان خارجی دہشت گردوں کی ہندوستان سے امداد کے شواہد دنیا کے سامنے ہیں، یہ بھی واضح ہو گیا ٹی ٹی پی خارجی فتنہ در اصل اس فتنہ کا تسلسل ہے۔
نورولی خارجی کاہندوستان اورغیرمسلم ملکوں کےساتھ مل کر اسلامی جمہوریہ پاکستان پرحملوں کا اعلان ایک ایسا جرم ہے، جس کی اجازت نہ اسلام دیتا ہے، نہ اخلاقی طورپردرست ہے، نہ ہی دنیا کے رائج قوانین اسے درست سمجھتےہیں۔
نورولی خارجی نے ہندوستان سے معاہدے کی دلیل یہ دی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے غیر مسلموں سے معاہدہ کیا تھا، لیکن نور ولی خارج یہ بات چھپا گیا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نےکافروں پر حملوں کے لیے دوسرےغیرمسلموں سےمعاہدہ کیا تھا ۔جب کہ نور ولی خارجی پاکستان کے 25 کروڑمسلمانوں پر حملے کے لیے ہندوستان کے مشرکوں سےمعاہدہ کر رہا ہے، جوناجائزاورحرام ہے بلکہ اس بیان کے بعد وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی اس حدیث مبارکہ کا واضح مصداق بن گئے ہیں:
”یہ لوگ مسلمانوں کو قتل کریں اور بت پرستوں کو چھوڑ دیں گے۔ اگر میں نےان کا دورپایا تو انہیں قوم عاد کی طرح نیستونابودکردوں گا” ۔(بخاری شریف7432)
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ساری زندگی جو بھی معاہدے کیے، وہ اس مقصد کے لیے تھے کہ مسلمانوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے ۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نےنعوذباللہ کبھی بھی مسلمانوں کونقصان پہنچانے کے لیے کوئی معاہدہ نہیں کیا۔ جب کہ نورولی خارجی تومسلمانوں کے خلاف ہندوؤں سے معاہدے کر رہا ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "فتنے کے وقت بیٹھا شخص کھڑے سے بہتر ہے۔" نور ولی جیسے لوگ جہاد کی آڑ میں امت میں انتشار اور خونریزی پھیلا رہے ہیں۔ یہ لوگ مجاہد نہیں، دورِ جدید کے خوارج اور فتنہ پرور ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرا مسلمان محفوظ رہے۔" نور ولی گروہ بے گناہوں، نمازیوں، عورتوں اور بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ ان کی درندگی اسلامی تعلیمات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
پاکستان انڈیا جنگ کے دوران جو ملک کھلم کھلا انڈیا کے ساتھ کھڑا رہا وہ اسرائیل تھا ۔ یہودوہنود کا اتحاد پوری دنیا کے سامنے واضح ہوچکا ہے۔ ایسےوقت میں نورولی خارجی کا انکے ساتھ اتحاد کا اعلان کرنا واضح طور پربتاتا ہےکہ خارجی تحریک کیا ہے؟ اور اسکے عزائم کیا ہیں؟ الحمداللہ!پاکستان کے 10 ہزار مفتیان کرام فتوی دےچکے ہیں کہ خود نورولی خارجی اور پاکستان پر حملہ کرنے والے لوگ باغی ہیں اور ان کے خلاف جہاد واجب ہے۔
قرآن مجید اور احادیث نے عہد اورمعاہدے کی پاسداری کا حکم دیا ہے۔ نورولی خارجی جس ملک افغانستان میں مقیم ہے، اس نے قطر میں پوری دنیا سے معاہدہ کیا ہے کہ ہم اپنی زمین کوکسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونےدیں گے۔اسی طرح حال ہی میں پاکستان اور چین کےساتھ بھی ان کامعاہدہ ہوا ہے۔ پوری دنیا کے سامنے ہونے والے ان معاہدوں کےبعدکوئی گنجائش نہیں بچتی کہ افغانستان سے آکر پاکستان میں حملےکیےجائیں۔

دانش یونیورسٹی ٹیکنالوجی اور جدید علوم کے فروغ پر توجہ مرکوز کرے گی ،وزیر اعظم
- 10 گھنٹے قبل

ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں سینئر بنگلا دیشی صحافی گرفتار
- 12 گھنٹے قبل

26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کی ضمانت بحال، وارنٹ گرفتاری منسوخ
- 15 گھنٹے قبل

پی آئی بی ایف کا اعلیٰ بیوروکریٹس کے اثاثے ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم
- 12 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی تقسیم کار اور پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کاعمل تیزکرنے کی ہدایت
- 14 گھنٹے قبل

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن ، 7 خوارج جہنم واصل، ایک جوان شہید
- 13 گھنٹے قبل

صارفین کیلئے اچھی خبر،واٹس ایپ میں مس کال نوٹس سمیت کئی نئے فیچرز متعارف
- 15 گھنٹے قبل
حکومت کا ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل
رواں سال کی پانچویں اور آخری انسداد پولیو مہم ملک بھر میں جاری،4کروڑ بچوں کو قطر ے پلانے کا ہدف
- 13 گھنٹے قبل

فوتیدگی پر کھانے پکانے کی رسم پر پابندی کی خبریں بے بنیادہیں،عظمیٰ بخاری
- 9 گھنٹے قبل
دفتر خارجہ کی سوڈان میں عالمی امن اہلکاروں پر حملے کی مذمت، کام جاری رکھنے کا عزم
- 14 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں مزید کم ہو گیا
- 14 گھنٹے قبل







