بھارت خبردار رہے ، 24 کروڑ پاکستانیوں کے بنیادی حق پر آنچ نہیں آنے دیں گے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ اساتذہ کرام پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں، میں آج جو کچھ بھی ہوں والدین اور اساتذہ کرام کی وجہ سے ہوں


فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکا کہنا ہےکہ بھارت جان لےکہ پاکستان کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑےگا، پانی پاکستان کی ریڈلائن ہے، 24 کروڑ پاکستانیوں کے اس بنیادی حق پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکا کہنا تھا کہ کشمیرکا کوئی بھی سوداممکن نہیں، ہم کبھی بھی کشمیرکو نہیں بھول سکتے، بھارت نے کئی دہائیوں سےکشمیرکے مسئلےکو دبانے کی کوشش کی، بھارت ناکام ہوچکا ہے، اب کشمیرکا مسئلہ دبانا ممکن نہیں رہا، مسئلہ کشمیر عالمی سطح کا مسئلہ ہے۔
مختلف جامعات کے وائس چانسلرز اور سینئر اساتذہ سے بات چیت کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کی اجارہ داری کبھی قبول نہیں کرے گا۔ معرکہ حق میں اللہ تعالیٰ نے ہرطرح سے پاکستان کی مددکی، معرکہ حق ثبوت ہےکہ جب قوم آہنی دیواربن جائے تو کوئی طاقت گرا نہیں سکتی۔
فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ اساتذہ کرام پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں، میں آج جو کچھ بھی ہوں والدین اور اساتذہ کرام کی وجہ سے ہوں، پاکستان کی اگلی نسلوں کی کردارسازی اساتذہ کرام کی ذمہ داری ہے، اساتذہ نے پاکستان کی کہانی اگلی نسلوں کو بتانی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی بھارت کا اندرونی مسئلہ ہے جس کی بنیادی وجہ اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر بڑھتا ظلم اور تعصب ہے، بلوچستان میں دہشت گرد فتنتہ الہندوستان ہیں، ان کا بلوچوں سے کوئی تعلق نہیں۔
شرکا کا سوال جواب سیشن میں تاثر تھا کہ یہ جومحفوظ دھرتی ہے، اس کے پیچھے وردی ہے، ہمیں پاکستان اور اپنی مسلح افواج پر فخر ہے اور ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کوایسی مضبوط ریاست بنانا ہے جس میں تمام ادارے آئین وقانون کے مطابق کام کریں، ایسی ریاست بنانا ہے جہاں تمام ادارے بغیرکسی سیاسی دباؤ، مالی و ذاتی فائدے کے عوام کی فلاح وبہبودکے لیےکام کریں، جوکوئی بھی ریاست کو کمزور بنانےکا بیانیہ بنانے کی کوشش کرے اُس کی نفی کریں۔

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 days ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- a day ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 4 hours ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- a day ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- a day ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- a day ago




