سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں ، فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد جہنم واصل
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک شدہ بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے


سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فورسز نے بلوچستان کے ضلع لورالائی میں فتنہ الہندستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا، ہلاک دہشتگردوں سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گرد نیشنل ہائی پر 26 اگست 2024 کو تخریب کاری کے علاوہ 18 فروری2025 کے حملوں میں بھی ملوث تھے، جن کے حملوں میں 30 بے گناہ شہری شہید ہوئےتھے۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور دہشت گردی کے مرتکب افراد اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے قوم کے غیر متزلزل عزم کی توثیق کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک شدہ بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔
مزید بتایا کہ فورسز نے دوسری کارروائی بلوچستان کے ضلع کیچ میں کی، جہاں ایک اور دہشت گرد ہلاک ہوا۔

سڈنی واقعہ : حملہ آور باپ نے بھارتی اور بیٹے نے آسٹریلوی پاسپورٹ پر فلپائن کا دورہ کیا، حکام کی تصدیق
- 14 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف شہروں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا،محکمہ موسمیات
- 14 گھنٹے قبل

سڈنی دہشتگردانہ حملہ: عالمی سطح پر بھارتی دہشتگردی سے متعلق الزامات میں اضافہ،پاکستانی مؤقف کی تائید
- 14 گھنٹے قبل

پی ایس ایل 11 میں کتنے میچز ہونگے اور کہاں کہاں کھیلے جائیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
- 14 گھنٹے قبل

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاں منظور وٹو انتقال کر گئے
- 15 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بےگھر صنعتی ورکرز کیلئے نئے تعمیر شدہ 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی کر دی
- 10 گھنٹے قبل

مسیحی برادری کی موجیں، صوبائی حکومت نےکرسمس پر اضافی چھٹی کا اعلان کر دیا
- 8 گھنٹے قبل

انڈر19 ایشیا کپ: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 70 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 10 گھنٹے قبل

سانحہ آرمی پبلک اسکول کو 11 سال کا عرصہ بیت گیامگر والدین کا غم آج بھی تازہ
- 15 گھنٹے قبل

گزشتہ روز کے ضافے کے بعد سونا آج ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 15 گھنٹے قبل

سڈنی حملہ آور ساجداکرم کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے تھا، بھارتی میڈیا خود حقائق سامنے لے آیا
- 13 گھنٹے قبل

دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے، ہر قسم کی معاونت روکنے کیلئے ٹھوس عالمی اقدامات ناگزیر ہیں،دفتر خارجہ
- 14 گھنٹے قبل








