Advertisement
پاکستان

بھارت خبردار رہے ، 24 کروڑ پاکستانیوں کے بنیادی حق پر آنچ نہیں آنے دیں گے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ اساتذہ کرام پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں، میں آج جو کچھ بھی ہوں والدین اور اساتذہ کرام کی وجہ سے ہوں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر May 29th 2025, 9:24 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارت خبردار رہے ، 24 کروڑ  پاکستانیوں کے  بنیادی  حق پر  آنچ نہیں  آنے دیں گے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکا کہنا ہےکہ بھارت  جان لےکہ پاکستان کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑےگا، پانی پاکستان کی ریڈلائن ہے، 24 کروڑ  پاکستانیوں کے اس بنیادی  حق پر  آنچ نہیں  آنے دیں گے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکا کہنا تھا کہ کشمیرکا کوئی بھی سوداممکن نہیں، ہم کبھی بھی کشمیرکو نہیں بھول سکتے، بھارت نے کئی دہائیوں سےکشمیرکے مسئلےکو دبانے کی کوشش کی، بھارت ناکام ہوچکا ہے، اب کشمیرکا مسئلہ دبانا ممکن نہیں رہا، مسئلہ کشمیر عالمی سطح کا مسئلہ ہے۔

 مختلف جامعات کے وائس چانسلرز  اور سینئر اساتذہ سے بات چیت کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کی اجارہ داری کبھی قبول نہیں کرے گا۔ معرکہ حق میں اللہ تعالیٰ نے ہرطرح سے پاکستان کی مددکی، معرکہ حق ثبوت ہےکہ جب قوم آہنی دیواربن جائے تو کوئی طاقت گرا نہیں سکتی۔

فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ اساتذہ کرام پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں، میں آج جو کچھ بھی ہوں والدین اور اساتذہ کرام کی وجہ سے ہوں، پاکستان کی اگلی نسلوں کی کردارسازی اساتذہ کرام کی ذمہ داری ہے، اساتذہ نے پاکستان کی کہانی اگلی نسلوں کو بتانی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی بھارت کا اندرونی مسئلہ ہے جس کی بنیادی وجہ اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر بڑھتا ظلم اور تعصب ہے، بلوچستان میں دہشت گرد فتنتہ الہندوستان ہیں، ان کا بلوچوں سے کوئی تعلق نہیں۔

شرکا کا سوال جواب سیشن میں تاثر تھا کہ  یہ جومحفوظ دھرتی ہے، اس کے پیچھے وردی ہے، ہمیں پاکستان اور اپنی مسلح افواج پر فخر ہے اور ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پاکستان کوایسی مضبوط ریاست بنانا ہے جس میں تمام ادارے آئین وقانون کے مطابق کام کریں، ایسی ریاست بنانا ہے جہاں تمام ادارے بغیرکسی سیاسی دباؤ، مالی و ذاتی فائدے کے عوام کی فلاح وبہبودکے لیےکام کریں، جوکوئی بھی ریاست کو کمزور بنانےکا بیانیہ بنانے کی کوشش کرے اُس کی نفی کریں۔

Advertisement
 لیجنڈری بالی وڈ اداکار دھیرج کمار 79 سال کی عمر میں چل بسے

 لیجنڈری بالی وڈ اداکار دھیرج کمار 79 سال کی عمر میں چل بسے

  • ایک گھنٹہ قبل
 اسحاق ڈار کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات،دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانےکا عزم 

 اسحاق ڈار کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات،دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانےکا عزم 

  • 2 گھنٹے قبل
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کے معطل ارکان کے خلاف مزید کارروائی روک دی

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کے معطل ارکان کے خلاف مزید کارروائی روک دی

  • 2 گھنٹے قبل
کرکٹ کی 128 سال بعد اولمپکس میں واپسی، میچز کی تاریخوں کا اعلان

کرکٹ کی 128 سال بعد اولمپکس میں واپسی، میچز کی تاریخوں کا اعلان

  • 4 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی کی سہولیات سے متعلق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا اہم بیان سامنے آ گیا

بانی پی ٹی آئی کی سہولیات سے متعلق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا اہم بیان سامنے آ گیا

  • 2 گھنٹے قبل
وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

  • ایک گھنٹہ قبل
پاکستان کا فوڈ ایمرجنسی مؤقف مسترد،آئی ایم ایف کا چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ پر تحفظات کا اظہار

پاکستان کا فوڈ ایمرجنسی مؤقف مسترد،آئی ایم ایف کا چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ پر تحفظات کا اظہار

  • 5 گھنٹے قبل
سونا سینکڑوں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

سونا سینکڑوں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کر دیا

بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کر دیا

  • 2 گھنٹے قبل
محکمہ ریلوے کا مزید 11 ٹرینیں پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ

محکمہ ریلوے کا مزید 11 ٹرینیں پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ

  • ایک گھنٹہ قبل
الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دے دیا

الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دے دیا

  • 4 گھنٹے قبل
 ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،نوٹیفکیشن جاری

 ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،نوٹیفکیشن جاری

  • ایک گھنٹہ قبل
Advertisement