وزارت داخلہ کا زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری تمام سمز فوری طور پر بلاک کرنے کا فیصلہ
یہ اقدام شہریوں کے کوائف کے درست اندراج اور سکیورٹی معاملات کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے، وزارت داخلہ


وزارت داخلہ نے زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری تمام سمز فوری طور پر بلاک کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری تمام موبائل سمز کو فوری طور پر بلاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ اقدام شہریوں کے کوائف کے درست اندراج اور سکیورٹی معاملات کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
پہلے مرحلے میں 2017 یا اس سے پہلے کے شناختی کارڈزپرجاری سمزبند کی جائیں گی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملک بھرمیں چہرہ شناسی تکنیک کا نفاذ بھی 31 دسمبر2025 تک یقینی بنانے کی ہدایت کیں۔ اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ نے ملتان، سکھر اور گوادر میں نادرا کے ریجنل دفاتر کے قیام کی منظوری بھی دی۔
اجلاس کے بعد وزیر داخلہ محسن نقوی اور سابق وزیر مملکت طلال چوہدری نے اسلام آباد کے سیکٹر آئی-8 میں 10 منزلہ نادرا میگا سینٹر کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا۔ یہ جدید ترین میگا سینٹر شہریوں کو شناختی کارڈ، بائیومیٹرک تصدیق، اور دیگر نادرا سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کرے گا۔
نادرا حکام کے مطابق یہ میگا سینٹر جون 2026 تک مکمل کر لیا جائے گا۔ منصوبے کی تکمیل سے اسلام آباد اور گرد و نواح کے لاکھوں شہریوں کو سہولت میسر آئے گی، اور نادرا دفاتر پر موجودہ دباؤ میں نمایاں کمی آئے گی۔
وزیر داخلہ نے اس موقع پر کہا کہ حکومت شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل نظام کو مزید مؤثر اور محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 15 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 13 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 11 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 16 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 11 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 16 گھنٹے قبل



