نیٹ میٹرنگ سے متعلق سمری تیار ہے جو بجٹ کے بعد وفاقی کابینہ سے منظور کروائی جائے گی


نیٹ میٹرنگ کی پالیسی کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیٹ میٹرنگ سے متعلق سمری تیار ہے جو بجٹ کے بعد وفاقی کابینہ سے منظور کروائی جائے گی، سمری میں صارف کو 22 روپے فی یونٹ کے بجائے 10 روپے نقد ادائیگی کی تجویز زیرِ غور ہے۔
ملک میں اس وقت 5 ہزار میگاواٹ تک سولر انرجی پیدا ہو رہی ہے، الیکٹرک سپلائی کمپنی میں سولر پر 1400 میگاواٹ بجلی بن رہی ہے۔ نئی پالیسی پر غور جاری ہے جبکہ حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد ہوگا، فیصلہ صارفین کے مفاد کو مدِنظر رکھ کر کیا جائے گا۔
دوسری جانب پاور ڈویژن کے ترجمان نے نیٹ میٹرنگ سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ نیٹ میٹرنگ سے متعلق ابھی تک مشاورت کا عمل جاری ہے، نیٹ میٹرنگ پر مختلف تجاویز زیرِ غور ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ابھی نیٹ میٹرنگ سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا، نیٹ میٹرنگ کا معاملہ ابھی وزیرِ اعظم کے پاس جانا ہے، صارف کو 10 روپے ملنے سے متعلق رائے قائم کرنا قبل از وقت ہے۔

بھارت میں مذہبی آزادی پر ایک اور وار، لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دینے پر پابندی
- 4 hours ago

باجوڑ،پھاٹک میلہ گراونڈ کے قریب بم دھماکا، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید، 11 زخمی
- an hour ago

دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری،65 دکانیں، ہوٹل اور پارک مسمار
- 5 hours ago

امریکی سینیٹ نے بگ بیوٹی فل بل کی منظوری دیدی
- 7 hours ago

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے گوشواروں کی تفصیلات طلب کرلیں
- 17 minutes ago

نیپرا کا یکم جولائی سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا اعلان
- 2 hours ago

ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھوکا دورہ امریکا، اہم سول اور عسکری حکام سے ملاقاتیں
- 4 hours ago

الیکشن کمیشن نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال کردیں
- 42 minutes ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- 5 hours ago

قازقستان نے عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی عائد
- 6 hours ago

جسٹس منصور علی شاہ کا ججز کی سنیارٹی کے تعین کے معاملے پر تحفظات کا اظہار
- 3 hours ago

ایرانی صدر کا انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی سے تعاون معطلی کا اعلان
- 3 hours ago