بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کی سزا معطلی کی درخواستوں پر تیاری کیلئے نیب کوایک ہفتے کی مہلت
بانی پی ٹی آئی بغیر کسی ثبوت کے جیل میں ہیں، بانی پی ٹی آئی نہ بیرون ملک جائیں گے نہ ہی ریکارڈ ٹمپر کرنے کا خطرہ ہے،لطیف کھوسہ


اسلام آباد: قومی احتساب بیورو(نیب) کو190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کیس میں بانی پی ٹی آئی اوران کی اہلیہ بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر تیاری کیلئے ہفتے کی مہلت مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔
اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان سمیت دیگر رہنما بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔
دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب اسپیشل پراسکیوٹر تعینات کرنے کا حکم دیتے ہوئےکیس کی سماعت 11 جون تک ملتوی کردی۔
اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل بیرسٹر سلمان صفدرجبکہ نیب کی جانب سےاسپیشل پراسکیوٹر نیب رافع مقصود عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت وکیل سلمان صفدر نے مؤقف اپنایا کہ سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت پے، منتیں مرادوں اور دعاؤں کے بعد آج کی تاریخ ملی ہے۔
وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ 1، توشہ خانہ 2 اور اب 190 ملین پاؤنڈ کیس بنایا گیا ہے،بانی پی ٹی آئی کے خلاف 300 سے زائد مقدمات قائم کیے گئے۔
سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ ٹرائل کورٹ سے سزا ہوئی، ہائیکورٹ سے استغاثہ نے کہا کہ سزا ٹھیک نہیں ہوئی تو معطل کر دی جاتی ہے۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ فیصلوں کا کسی کو معلوم نہیں ہوتا صرف جج کو معلوم نہیں ہوتا، یہ کیسے فیصلے ہیں جس میں 6 ماہ سے میاں بیوی کو اندر رکھا ہوا ہے،ان کا کہنا تھا کہ خاتون ہونے کی بنیاد پر عدالتیں پہلے بھی ضمانتیں دے چکی ہیں۔
جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اس عدالت کا بڑا قیمتی وقت ہے آپ میری بات سن لیں، میں نے ابھی کچھ نہیں کہا ہے۔
نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ میری گزارش ہے اس کیس میں وفاقی حکومت نے اسپیشل پراسکیوٹر تعینات کیا تھا، ابھی فیڈرل حکومت نے کوئی بھی پراسکیوٹر جنرل تعینات نہیں کیا، مجھے گزشتہ رات اس کیس کا پتا چلا، مجھے نوٹس رات کو ملا۔
نیب نے عدالت سے وقت مانگ لیا، نیب پراسکیوٹر نے کہا کہ ہمیں کل نوٹس ملا ہے وقت دے دیں ،جس پر بیرسٹر سلمان صفدر نے استدلال کیا کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف اسپیشل ٹیم لانا چاہتے ہیں لائیں ہم نہیں گھبراتے۔
نیب پراسکیوٹر نے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ چار ہفتوں کا وقت دے دیں،جس پر قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے پراسکیوشن ٹیم کا نوٹیفکیشن لینا ہے تو سات دن کا وقت لے لیں ۔
اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما اور وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بغیر کسی ثبوت کے جیل میں ہیں، بانی پی ٹی آئی نہ بیرون ملک جائیں گے نہ ہی ریکارڈ ٹمپر کرنے کا خطرہ ہے۔
جس پر عدالت نے کہا کہ ان کو لیگل ٹیم نوٹیفائی کرنے کا وقت دے دیں۔
عدالت نے نیب پراسکیوشن ٹیم 7 دن میں نوٹیفائی کرنے کی ہدایت کی، نیب پراسکیوٹر نے کہا کہ ہمیں چودہ دن کا وقت دے دیں۔
جس پربیرسٹر سلمان صفدر نے مہلت کی مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ پھر چاہیں تو انہیں چار سال دے دیں۔
بعد ازاں عدالت نے 11 جون تک نیب اسپیشل پراسکیوٹر تعینات کرنے کا حکم دیتے ہوئےکیس کی سماعت 11 جون تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 14 سال قید اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ اس فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کی گئیں اور بعد ازاں سزا معطلی کے لیے الگ درخواستیں بھی داخل کی گئیں۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 6 hours ago
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- 7 hours ago

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- a day ago
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 3 days ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- a day ago
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- a day ago
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 3 days ago

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- a day ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- a day ago
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 7 hours ago
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 3 days ago


