بیلاروس کے دفاعی وفد کا ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ، فضائی و عسکری تعاون پر تبادلہ خیال
معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے جنگی تجربے سے سیکھنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور مؤثر کارکردگی کو سراہا۔


اسلام آباد: بیلاروس کے اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا،جس دوران دونوں ممالک نے فضائی و عسکری تعاون پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق وفد کی قیادت بیلاروس کے کمانڈر ایئر فورس اور ایئر ڈیفنس میجر جنرل آندرے یولیانو وچ نے کی۔
ترجمان کے مطابق ایئر ہیڈکوارٹرز آمد پر چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات کے دوران فضائی اور عسکری تعاون سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، دونوں ممالک کے دیرینہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ملاقات میں فضائی افواج کے درمیان قریبی اور مسلسل رابطے کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا، چیف آف ایئر سٹاف نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوطرفہ عسکری تعلقات کو اجاگر کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف نے کہا کہ پاک فضائیہ بیلاروس ایئر فورس کی استعداد کار میں اضافے کیلئے بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔
میجر جنرل آندرے یولیا نووچ نے پرتپاک میزبانی پر شکریہ ادا کیا، معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے جنگی تجربے سے سیکھنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور مؤثر کارکردگی کو سراہا۔
کمانڈرآندرے یولیانووچ نے کہا کہ بیلاروس ایئر فورس پی اے ایف کے جنگی تجربات سے سیکھنے کی خواہشمند ہے، انہوں نے پاک فضائیہ سے بیلاروس ایئر فورس کے اہلکاروں کیلئے منظم تربیتی پروگرامز کے انعقاد کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
بیلاروس کے کمانڈر نے ایئر چیف کو بیلاروس میں منعقد ہونے والے دفاعی پروگراموں میں شرکت کی دعوت دی۔

اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کے لیے ڈیزائن کا انتخاب کر لیا
- 3 گھنٹے قبل

جمہوریت کا افسوسناک دن، ایوان میں رہنے یا بائیکاٹ کا فیصلہ جلد کریں گے ، بیرسٹر گوہر
- 11 منٹ قبل

کے پی سینیٹ انتخاب: حکومتی ارکان جعلی ووٹ ڈالتے پکڑے گئے
- 26 منٹ قبل

ورلڈ ایتھلیٹکس کا ویمنز ایونٹس میں شریک تمام کھلاڑیوں کیلئے جینڈر ٹیسٹ لازمی قرار
- 2 گھنٹے قبل

انسدادِ دہشتگردی عدالت کا بڑا فیصلہ: 9 مئی مقدمات میں عمر ایوب، شبلی فراز سمیت 108 ملزمان کو سزائیں
- ایک گھنٹہ قبل

امریکی نیوی کا ایف-35 طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ
- 2 گھنٹے قبل

خاتون کو ہراساں کرنے پر سی ای او کے الیکٹرک کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، جرمانہ عائد
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی، نوٹیفکیشن جاری
- 3 گھنٹے قبل

جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری کے درمیان ڈیٹنگ کی افواہیں، تصویریں منظر عام پر آگئیں
- 2 منٹ قبل

مودی سرکار کا سیاسی مفاد کیلئے اپنی فوج کا استعمال ، بھارت میں ڈرون مقابلوں پر رد عمل
- 41 منٹ قبل

یو اے ای میں اگست 2025 کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان
- 23 منٹ قبل

بغیر انٹر نیٹ کے چلنے والی واٹس ایپ کی متبادل ایپ اب ایپل صارفین کیلئے دستیاب
- 2 گھنٹے قبل