ائیر فرانس کی پیرس دہلی، ممبئی پیرس، بینکاک، سنگاپور، منیلا، ہوچی منہہ اور دیگر ممالک کی پروازیں پاکستان کی فضائی حدود سے گزر کر منزل تک جاتی ہیں


فرانس کی قومی ائیر لائن ائیر فرانس نے بھی پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال شروع کردیا۔
پاک بھارت کشیدگی کے باعث 24 اپریل کو پاکستان نے اپنی فضائی حدود بھارتی ائیرلائنز اور طیاروں کے لیے بند کردی تھی۔
دونوں ممالک کے مابین جھڑپوں کے بعد مختلف ائیر لائنز نے پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال ترک کردیا تھا تاہم اب صورتحال معمول پر آنے کے بعد تمام غیرملکی ائیر لائنز نے پاکستان کے فضائی روٹ بحال کردیے تھے جب کہ ائیر فرانس پاکستانی حدود استعمال نہیں کر رہی تھی۔
اب ائیر فرانس کی جانب سے بھی پاکستان سے اوور فلائنگ شروع کردی گئی ہے۔ ائیر فرانس کی پیرس دہلی، ممبئی پیرس، بینکاک، سنگاپور، منیلا، ہوچی منہہ اور دیگر ممالک کی پروازیں پاکستان کی فضائی حدود سے گزر کر منزل تک جاتی ہیں۔
پاکستانی ائیر اسپیس استعمال نہ کرنے کی وجہ سے ائیر فرانس کو کئی ہفتے تک طویل فاصلہ اختیار کرنا پڑ رہا تھا۔

دہشتگردوں کو آبادیوں میں چھپنے نہیں دیں گے، گرینڈ جرگہ بلائیں گے: علی امین گنڈا پورا
- 3 hours ago

کوئی بھی سوال لکھیں اورفوری جواب پائیں ، چیٹ جی پی ٹی کا نیا فیچر متعارف
- 5 hours ago

بھارت کی جنگی تیاریوں کا جواب پاکستان کا نصر میزائل ہے ، سیکیورٹی حکام
- 4 hours ago

عمران خان کے بیٹے امریکا دورے کے بعد لندن واپسی ،رہائی کے لیے کانگریسی رہنماؤں سے ملاقاتیں
- an hour ago

وفاقی کابینہ کی حج پالیسی 2026 کی منظوری، سرکاری کوٹہ 70 فیصد کر دیا گیا
- 4 hours ago

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
- 7 hours ago

چینی مہنگی بیچنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے: وزیراعظم کی ہدایت
- an hour ago

سندھ حکومت مزدوروں پر مہربان، ماہانہ اجرت بڑھانے کا اعلان
- 6 hours ago

زائرین پر سفری پابندی: قائمہ کمیٹی نے وزیر داخلہ کو وضاحت کے لیے طلب کر لیا
- 4 hours ago

اٹک: سیلابی ریلہ گاڑی بہا لے گیا، دو خواتین جاں بحق، تین افراد لاپتا
- 5 hours ago

عمران خان نے اپنے بیٹوں کو پاکستان آنے سے نہیں روکا ، پی ٹی آئی
- 5 hours ago

لاہور کی تاریخ میں نیا موڑ ، خاتون اورنج لائن ٹرین کی پہلی ڈرائیور بن گئی
- 5 hours ago